Daily Roshni News

آج سے تقریباً 6 کروڑ 60 لاکھ سال پہلے زمین سے ایک دیوہیکل شہابی ثاقب ٹکرایا

آج سے تقریباً 6 کروڑ 60 لاکھ سال پہلے زمین سے ایک دیوہیکل شہابی ثاقب ٹکرایا

تخریر۔عالم نامہ

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل )آج سے تقریباً 6 کروڑ 60 لاکھ سال پہلے زمین سے ایک دیوہیکل شہابی ثاقب ٹکرایا جس نے پوری دنیا کو تباہی کے اندھیرے میں دھکیل دیا۔ یہ شہابی ثاقب اتنا طاقتور تھا کہ اس کے زمین سے ٹکراتے ہی ہزاروں ایٹم بموں جتنی توانائی خارج ہوئی، زبردست زلزلے آئے، آسمان آگ اور دھوئیں سے بھر گیا اور کئی دنوں تک سورج کی روشنی زمین تک نہ پہنچ سکی۔ سائنسدانوں کے مطابق یہ شہابی ثاقب موجودہ  علاقے یوکاٹن سے ٹکرایا تھا جہاں آج بھی اس کے نشان موجود ہیں۔ اس حادثے کے بعد زمین کا درجہ حرارت اچانک بدل گیا، پودے مرنے لگے، سمندروں میں تباہ کن لہریں اٹھیں اور آہستہ آہستہ ڈائنوسار سمیت زمین کی تقریباً 75 فیصد مخلوقات ہمیشہ کے لیے ختم ہو گئیں۔

لیکن حیران کن بات یہ ہے کہ ڈائنوسار مکمل طور پر غائب نہیں ہوئے۔ سائنسدانوں کے مطابق آج کے پرندے دراصل انہی قدیم ڈائنوسارز کی آخری زندہ نسل ہیں۔ یعنی جب آپ کسی عقاب، کبوتر یا مرغی کو دیکھتے ہیں تو درحقیقت آپ ایک جدید ڈائنوسار کو دیکھ رہے ہوتے ہیں۔ اسی راز نے سائنسدانوں کو دوبارہ ڈائنوسارز پر تحقیق کرنے پر مجبور کر دیا ہے۔ جدید جینیٹک ٹیکنالوجی اور مصنوعی DNA کی مدد سے ماہرین یہ جاننے کی کوشش کر رہے ہیں کہ کیا مستقبل میں کسی دن ڈائنوسار جیسی مخلوق دوبارہ پیدا کی جا سکتی ہے۔ بعض تجربات میں مرغیوں کے جنین میں ایسی تبدیلیاں دیکھی گئی ہیں جن سے ان میں لمبی دم اور تیز پنجوں جیسی خصوصیات پیدا ہونے لگیں۔ اگرچہ اصلی ڈائنوسار کو واپس لانا ابھی ناممکن سمجھا جاتا ہے مگر سائنس کی تیز رفتار ترقی کو دیکھتے ہوئے اس ناممکن کو ممکن بھی بنایا جاسکتا ہے

تخریر۔عالم نامہ Aalam nama

Loading