نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے آج سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان آل سعود سے خطے کی بدلتی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر ٹیلیفونک گفتگو کی۔
پاکستان(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔خصوصی مندوب۔۔۔طاہر لطیف)سعودی وزیر خارجہ نے خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے پاکستان کے تعمیری کردار کو سراہا اور ایران و امریکا کے درمیان جاری رابطوں کے تناظر میں اسلام آباد کی کوششوں کی حمایت کا اعادہ کیا۔
دونوں رہنماؤں نے آبنائے ہرمز سمیت بحری سلامتی کے تحفظ کی اہمیت پر بھی تبادلہ خیال کیا اور علاقائی و بین الاقوامی پیش رفت پر قریبی رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔
![]()

