Daily Roshni News

*ویانا میں پاکستان کے سفارت خانے اور مستقل مشن نے سینٹرل یورپین یونیورسٹی کے طلباء کے ایک گروپ کا خیرمقدم کیا*:-

*ویانا میں پاکستان کے سفارت خانے اور مستقل مشن نے سینٹرل یورپین یونیورسٹی کے طلباء کے ایک گروپ کا خیرمقدم کیا*:-

آسٹریا (ڈیلی روشنی نیو ز انٹرنیشنل ۔۔۔رپورٹ۔۔۔محمد عامر صدیق ویانا) ویانا میں پاکستان کے سفارت خانے اور مستقل مشن نے پیر 18 مئی کو سنٹرل یورپین یونیورسٹی (CEU) انٹرنیشنل پارٹنرشپس کلب کے طلباء کے ایک گروپ کا دو طرفہ اور کثیر جہتی ڈومینز میں پاکستان کی خارجہ پالیسی کی ترجیحات پر دلکش گفتگو کے لیے خیرمقدم کیا۔

 سفیر پاکستان محمد کامران اختر نے طلباء کو پاکستان اور آسٹریا کے باہمی تعلقات کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیا۔  قومی، علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی ترجیحات ویانا میں قائم کثیرالجہتی اداروں (،ائی اے ای اے،یو این او ایس اے،یو این او ڈی سی، اور یو این ائی ڈی او) میں پاکستان کے تعمیری کردار پر روشنی ڈالی۔

 تقریب میں بین الاقوامی طلباء کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔  اس بریفنگ کو بین الاقوامی طلباء نے بہت سراہا اور کہا کہ وہ بہت خوش ہیں کہ ہم نے اس نئے پروگرام میں شرکت کی جس سے ہمارے علم میں بہت اضافہ ہوا ہے۔  ایسے پروگرام بہت ضروری ہیں۔  اس پروگرام میں اسکرین پر بریفنگ بھی دی گئی۔ طلباء نے سفیر پاکستان سے مختلف سوالات بھی کیے جن کے انہوں نے جوابات دیے۔

Loading