معروف سماجی شخصیت چوہدری اقبال قاضیاں ہاؤس دی ہیگ میں
۔27 مئی بعد نماز عید عزیز و اقارب اور فرینڈز آف روشنی فورم کی
ٹیم کے اعزاز میں پر تکلف ضیافت کا اہتمام کریں گے۔
ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹر نیشنل ۔۔۔جاوید عظیمی) پاکستان اسلامک اینڈ کلچرل سینٹر دی ہیگ کے نائب صدر اور دی ہیگ کی معروف سماجی شخصیت چوہدری محمد اقبال ہر سال عید کی نماز کے بعد اپنی رہائش گاہ قاضیاں باؤس میں عزیز و اقارب اور فرینڈز آف روشی فورم نیدرلینڈز کی ٹیم کے اعزاز میں پر تکلف عید ضیافت کا انتظام و انصرام کرتے ہیں۔ امسال متذکرہ عید ضیافت بروز بدھ 27 مئی 2026 عید الضحیٰ کی نماز کے بعد ہوگی۔ اس سلسلے میں چوہدری اقبال کی جانب سے قریبی محبوب ترین دوستوں کو مدعو کرنے کا سلسلہ تاحال جاری ساری ہے ۔
![]()



