ون ڈے ڈیبیو پر پانچ وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے
پاکستان ( ڈیلی روشنی نیوز انٹر نیشنل ۔۔۔ خصوصی مندوب ۔۔۔۔ طاہر لطیف )ملتان سے تعلق رکھنے والے نوجوان آل راؤنڈر عرفات منہاس نے اپنے ون ڈے ڈیبیو میں شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے تاریخ رقم کر دی۔
عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میچ میں پانچ وکٹیں حاصل کرنے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے۔ انہوں نے آسٹریلوی بیٹنگ لائن کو تہس نہس کرتے ہوئے اپنی صلاحیتوں کا بھرپور اظہار کیا اور شائقینِ کرکٹ کو متاثر کر دیا۔
قومی ٹیم کے اس ابھرتے ہوئے ستارے کی یادگار کارکردگی کو پاکستانی کرکٹ کے روشن مستقبل کی ایک بڑی نوید قرار دیا جا رہا ہے۔
![]()

