ہالینڈ، بی بی فاطمہ فاونڈیشن کا تعارفی اور فنڈ ریزنگ پروگرام
۔5 جولائی 2026 ، کمیونٹی سینٹر دی ہیگ میں ہوگا۔ پروگرام کے انتظامات
کو حتمی شکل دے دی گئی، راجہ سجاد کی روشنی نیوز کے جاوید عظیمی سے
بذریعہ ٹیلی فون خصوصی گفتگو ۔۔۔
ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔ خصوصی مندوب ) اللہ تعالیٰ کی قربت حاصل کرنے کا شارٹ کٹ ذریعہ خدمت خلق ہے ۔ مخلوق خدا کی خدمت کرنے والے بندے کے دل میں گداز پیدا ہو جاتا ہے،گداز دل انسان اتنا حساس ہو جاتا ہے۔
پھروہ دوسروں کے دکھ درد کو اپنا دکھ سمجھنے لگتا ہے یہ کیفیت انسان کو خدمت خلق کے لئے بیدار اور متحرک کر دیتی ہے ۔ بی بی فاطمہ فاونڈیشن کے عہدیداران بھی اس جذبے کے تحت خدمت خلق کے امور سر انجام دینے میں مصروف عمل ہیں ۔ اِس فاونڈیشن کے ایک عہدیدار اور آرگنائزر راجہ سجاد حیدر کی روشنی نیوز کے چیف ایڈیٹر محمد جاوید عظیمی سے بذریعہ ٹیلی فون گفتگو کے دوران بتایا کہ متذکرہ فاونڈیشن کا تعارفی اور فنڈ ریزنگ کا خصوصی پروگرام بروز اتوار 5 جولائی 2026، شام چھ بجے پاکستان اسلامک اینڈ کلچرل سینٹر دی ہیگ میں منعقد ہوگا۔اس سلسلے میں فاونڈیشن کے عہدیداران نے باہمی مشاورت سے پروگرام کے انتظامات کو حتمی شکل دے دی ہے۔ راجہ سجاد حیدر نے مزید کہا کہ فاونڈیش کے تمام عہدیداران کی جانب سے کمیونٹی کے حضرات کو شرکت کے لئے خصوصی دعوت دی جاتی ہے ۔انھوں نے بات کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ پروگرام کے اختتام پر شرکا کی تواضع کھانوں سے کی جائے گی۔ شرکت کرنے والے حضرات سے التماس ہے کہ وقت کی پابندی کو ملحوظ خاطر رکھیں گفتگو کے اختتام پر جاوید عظیمی نے وقت دینے پر راجہ سجاد حیدر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے پروگرام کی کامیابی کے لئے دعائیہ کلمات بھی ادا کئے۔
متذکرہ پروگرام کے حوالے سے مزید معلومات کے لئے خبر کے نیچے شائع شدہ پوسٹرکامطالعہ کریں۔

![]()

