یقین کو ناقابلِ تسخیر بنانے کے 5 سائنسی طریقے
انتخاب ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ میاں عمران
ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیو ز انٹرنیشنل ۔۔۔ یقین کو ناقابلِ تسخیر بنانے کے 5 سائنسی طریقے۔۔۔ انتخاب ۔۔۔۔۔ میاں عمران)کبھی میں بھی سوچتا تھا کہ آخر کچھ لوگ ہر مشکل کے باوجود اپنے مقصد پر قائم کیسے رہتے ہیں جبکہ کچھ لوگ معمولی رکاوٹ پر ہمت ہار دیتے ہیں۔
نیورو سائنس اور نفسیات کا مطالعہ کرنے کے بعد مجھے احساس ہوا کہ یقین کوئی جادوئی صلاحیت نہیں بلکہ ایک ایسی ذہنی کیفیت ہے جو درست سوچ مسلسل مشق اور عملی تجربے سے مضبوط ہوتی ہے۔ تو اس مطلب ہے کہ یقین کو مضبوط کرنا بھی سیکھا جا سکتا ہے۔
نیورو سائنس کے مطابق ہمارا دماغ مسلسل بدلتا رہتا ہے۔ اسے نیورو پلاسٹیسٹی کہا جاتا ہے۔
نیورو سائنس دان ڈونلڈ ہیب کے مطابق جو نیورونز بار بار ایک ساتھ متحرک ہوتے ہیں ان کے درمیان تعلق مضبوط ہوتا جاتا ہے۔
یعنی جس سوچ اور عمل کو ہم بار بار دہراتے ہیں ہمارا دماغ اسی کے مطابق خود کو ڈھالنا شروع کر دیتا ہے۔
یہی وجہ ہے کہ مسلسل درست عمل یقین کو بھی مضبوط کرتا ہے۔
آج میں آپ سے ایسے پانچ سائنسی طریقے شئیر کر رہا ہوں جن ہر عمل کرنے سے ہر شخص کی زندگی میں واضح نمایاں تبدیلی آئے گی۔
1️⃣ چھوٹی کامیابیوں کا اصول
میں نے محسوس کیا ہے کہ جب بھی میں کسی بڑے مقصد کو چھوٹے حصوں میں تقسیم کرتا ہوں تو وہ پہلے سے آسان محسوس ہونے لگتا ہے۔
ہر چھوٹی کامیابی دماغ کو ایک نیا ثبوت دیتی ہے کہ جس کی وجہ سے یقین کی قوت بڑھ جاتی ہے اور وہ اہم آسانی سے ہو جاتا یے۔
آپ بھی روزانہ ایک چھوٹا قدم ضرور اٹھائیں اور رات سونے سے پہلے اپنی ایک کامیابی الگ نوٹ بک پر ضرور لکھیں
2️⃣ خواہش رکاوٹ اور حل کی حکمت عملی
میں نے یہ بھی سیکھا کہ صرف مثبت سوچ کافی نہیں ہوتی۔
جب میں پہلے سے سوچ لیتا ہوں کہ اگر خوف یا سستی آئے گی تو میں کیا کروں گا تو مشکل وقت میں سنبھلنا آسان ہو جاتا ہے۔
مثلاً ایسی صورتحال میں پانچ گہری سانسیں لیں اور پانچ تک الٹی گنتی گنیں اور پھر اپنی کسی پرانی کامیابی کو یاد کر کے فوراً کام شروع کر دیں اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے ہو جائے گا۔
یہ طریقہ دماغ کو بہتر فیصلے کرنے میں مدد دیتا ہے۔
3️⃣ تصور کے ساتھ عملی قدم
میں صرف کامیابی کا تصور نہیں کرتا بلکہ فوراً اس سے متعلق ایک چھوٹا عمل بھی کرتا ہوں۔
اگر کسی موضوع پر بولنا ہو تو دو منٹ بلند آواز میں بول لیتا ہوں۔
تحقیق بتاتی ہے کہ جب تصور اور عمل ساتھ ہوں تو دماغ زیادہ مؤثر طریقے سے سیکھتا ہے اور یقین مضبوط ہوتا ہے۔
4️⃣ منفی خیال کو ثبوت سے چیلنج کریں
جب کبھی میرے ذہن میں یہ خیال آتا ہے کہ شاید میں نہیں کر سکتا تو میں خود سے ایک سوال کرتا ہوں۔
کیا اس بات کا واقعی کوئی ثبوت ہے۔
پھر میں اپنی پرانی کامیابیوں کو یاد کرتا ہوں۔
5️⃣ روزانہ آٹوسجیشن
میں ہر صبح اور رات یہ آٹو سجیشن دہراتا ہوں۔
میں اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے روز بروز ہر لحاظ سے بہتر سے بہتر ہوتا جا رہا ہوں اور اپنی بہتری کے لیے مسلسل عمل بھی کر رہا ہوں۔
آپ بھی اس پر عمل کریں اور ان جملوں کے ساتھ عملی اقدامات کرنا شروع کر دیں کامیابی آپ کے قدم چومے گی
اللہ تعالیٰ قرآن مجید میں فرماتے ہیں۔
بے شک اللہ کسی قوم کی حالت نہیں بدلتا جب تک وہ خود اپنی حالت نہ بدلیں۔
سورۃ الرعد آیت 11
یعنی توکل کے ساتھ عمل بھی ضروری ہے۔
میرا ماننا ہے کہ یقین ایک دن میں پیدا نہیں ہوتا۔
یہ روزانہ کے درست خیالات مسلسل عمل اور چھوٹی کامیابیوں سے آہستہ آہستہ ناقابل تسخیر بنتا ہے۔
اگر آپ واقعی اپنے یقین کو مضبوط کرنا چاہتے ہیں تو آج ہی ان پانچ طریقوں میں سے کسی بھی طریقہ پر عمل کریں اور سات دن تک اس پر عمل کریں۔
پھر اسی پوسٹ کے کمنٹ سیکشن میں آ کر ضرور بتائیں کہ آپ نے اپنے اندر کیا تبدیلی محسوس کی۔
آپ کے خیال میں ان پانچ طریقوں میں سے سب سے مؤثر طریقہ کون سا ہے۔
اپنی رائے کمنٹ میں ضرور لکھیں۔
#mindset
#SelfImprovement
#Neuroscience
#PersonalGrowth
#believeinyourself
#success
![]()

