Daily Roshni News

سمندر کی بلندی نہیں، زمین کا دھنسنا اصلی خطرہ! کیا ساحلی شہر ڈوب رہے ہیں؟

سمندر کی بلندی نہیں، زمین کا دھنسنا اصلی خطرہ! کیا ساحلی شہر ڈوب رہے ہیں؟

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل )جہاں ایک طرف کلائمیٹ چینج کی وجہ سے سمندر کی سطح بلند ہو رہی ہے، وہیں ایک نیا اور خاموش خطرہ ہمارے ساحلی شہروں کو اندر سے نگل رہا ہے—اور وہ ہے زمین کا دھنسنا!

‘ٹیکنیکل یونیورسٹی آف میونخ’ (TUM) اور ‘ٹولین یونیورسٹی’ کی جدید تحقیق کے مطابق، گنجان آباد ساحلی علاقوں میں رہنے والے لوگ درحقیقت سالانہ اوسطاً 6 ملی میٹر سمندری سطح میں اضافے کا سامنا کر رہے ہیں۔ یہ شرح دنیا کی عام ساحلی اوسط سے تقریباً تین گنا زیادہ ہے۔

آخر ایسا کیوں ہو رہا ہے؟ سائنسدانوں کے مطابق اس کی بڑی وجہ زمین کے اندر سے بے تحاشا زیرِ زمین پانی (Groundwater) کا نکالنا، تیل و گیس کی ڈرلنگ، شہروں کا بھاری بھرکم وزن، اور قدرتی جیو لوجیکل عمل ہے۔ جکارتہ میں زمین اوسطاً 13.7 ملی میٹر، تیانجن میں 13.5 ملی میٹر، جبکہ بنکاک میں 8.5 ملی میٹر فی سال کے حساب سے نیچے دھنس رہی ہے۔ جکارتہ کے کچھ علاقوں میں تو یہ شرح 42 ملی میٹر سالانہ تک پہنچ چکی ہے!

لیکن اچھی خبر یہ ہے کہ اس مسئلے کو کنٹرول کیا جا سکتا ہے۔ٹوکیو نے ماضی میں سخت قوانین اور متبادل پانی کے ذرائع اپنا کر زمین کے دھنسنے کی شرح کو نمایاں حد تک روک دیا تھا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر مقامی حکومتیں زیرِ زمین پانی کے بے جا استعمال کو ریگولیٹ کریں اور آبی وسائل کو درست طریقے سے مینج کریں، تو اس تباہی سے ساحلی شہروں کو بچایا جا سکتا ہے۔

#sea #sealife #jakartacity #Pakistan #urdu #viralpost

Loading