Daily Roshni News

سلسلہ عظیمیہ کے سربراہ ڈاکٹر وقار یوسف عظیمی سے سید علی الاشرفی الجیلانی کی خصوصی ملاقات ۔

سلسلہ عظیمیہ کے سربراہ ڈاکٹر وقار یوسف عظیمی سے

 سلسلہ اشرفیہ کی ممتاز شخصیت سید علی الاشرفی الجیلانی کی

خصوصی ملاقات اور تفصیلی گفتگو —

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔جاوید عظیمی۔۔۔واقف اسرار و رموز، ابدال حق ، روحانی سائنسدان بانی و امام سلسلہ عظیمیہ سیدنا محمد عظیم برخیا المعروف حضور قلندر بابا اولیاء کے شاگرد رشید اور خانواده سلسلہ عظیمیہ مرشد کریم حضرت خواجہ شمس الدین عظیمی ؒ کے بڑے صاحبزادے اور متذکرہ سلسلے کے سربراہ ڈاکٹر وقار یوسف عظیمی کی کراچی رہائش گاہ پر سلسلہ اشرفیہ کی ممتاز شخصیت سید علی الاشرفی الجیلانی کی خصوصی ملاقات اور تفصیلی گفتگو ۔ مذکورہ ملاقات کے دوران دونوں شخصیات نے دنیاوی اور روحانی معاملات میں توازن رکھنے پر زور دیا جبکہ روحانی علوم کا ادراک بھی ضروری قرار دیا۔ملاقات کے دوران سید علی جیلانی نے ڈاکٹر وقار یوسف عظیمی سے ان کے والد اور مرشد کریم خواجہ شمس الدین عظیمی رح کے  وصال پر تعزیت اور درجات کی بلندی کے لئے پُر خلوص دعائیہ کلمات بھی ادا کئے

میز بان ڈاکٹر وقار یوسف عظیمی نے لذت کام و دہن کے سلسلے میں مہمان کی تواضع انواع و اقسام کے کھانوں سے کی اور آمد کا شکر یہ ادا کیا

یاد رہے سید علی جیلانی (سوئیزرلینڈ ) اپنی فیملی کے ہمراہ پاکستان کے دورے پر ہیں۔

خصوصی رپورٹ : محمد جاوید عظیمی

Loading