آدم ڈے کی تقریب، زیر اہتمام عظیمیہ فاونڈیشن
۔10 اگست 2026 لندن میں ہوگی، محمد علی شاہ کی روشنی نیوز کے
چیف ایڈیٹر جاوید عظیمی سے خصوصی ٹیلی فونک گفتگو —
ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹر نیشنل۔۔۔ جاوید عظیمی )سلسلہ عظیمیہ کے بانی و امام سیدنا محمد عظیم برخیا کے نام سے منسوب عظیمیہ فاونڈیشن کے زیر اہتمام اور مرشد کریم الشیخ حضرت خواجہ شمس الدین عظیمیؒ کے حکم کی تعمیل میں ہر سال باقاعدگی سے برطانیہ کے شہروں مانچسٹر، لندن اور دیگر ممالک میں آدم ڈے کی سالانہ پُر وقار تقریب منعقد کی جاتی ہے۔ آج بروز جمعتہ المبارک 7 اگست مراقبہ ہال لندن کے نگران محمد علی شاہ المعروف شاہ بھائی اور آن لائن اخبار ڈیلی روشنی نیوز انٹر نیشنل چیف ایڈیٹر محمد جاوید عظیمی کے مابین ٹیلیفونک گفتگو ہوئی۔ شاہ بھائی نے گفتگو کے دوران بتایا کہ متذکرہ تقریب کے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی۔ برطانیہ میں موجود مختلف مذاہب کے مذہبی پیشواؤں، پاکستان ہائی کمیشن کے کمرشل سیکرٹری جبکہ تین شہروں کے میئرز کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔ایک موقعہ پر شاہ بھائی نے بتایا کہ آدم ڈے کی اس پر وقار تقریب کے دوران مر شد کریم حضور بابا جی اور سلسلہ عظیمیہ کے سر براہ ڈاکٹر وقار یوسف عظیمی کےریکارڈ شدہ خصوصی پیغامات نشر کئے جائیں گے۔ ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ سلسلہ عظیمیہ بنی نوع انسان کو امن کی دعوت دینے میں مصروف عمل ہے۔
پروگرام کے دوران مختلف مذاہب کے مذہبی پیشواؤں کو خطابات کا موقعہ فراہم کیا جائے گا جو مرکزی نقطے بنی نوع انسان کے لئے امن اور بلا امتیاز انسانیت کی تکریم کے لئے اپنےپیغامات دے سکیں ۔ گفتگو کے اختتام پر جاوید عظمی نے محمد علی شاہ المعروف شاہ بھائی کا وقت پر شکریہ ادا کرتے ہوئے پروگرام کی کامیابی کے لئے دعائیہ کلمات بھی ادا کئے ۔ جواباً شاہ بھائی نے بھی جاوید عظیمی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے دعاؤں سے نوازا۔
آدم ڈے لندن کے پروگرام کی مکمل ترتیب ، تفصیلات اور پوسٹر خبر کے نیچے شائع کی جا رہی ہیں ۔ ان کا مطالعہ ضرور کریں ۔
![]()




