طریقت شریعت کے بغیر مکمل نہیں؟
ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل )لوگ کہتے ہیں شریعت کو، کہ کوئی بھی طریقت شریعت کے بغیر مکمل نہیں ہے، ہم بالکل کہتے ہیں۔
لیکن شریعت کون سی؟
شریعت وہ جو حقیقت پا جائے۔
لوگ فرق کرتے ہیں شریعت، طریقت، حقیقت، معرفت میں، جبکہ یہ چاروں چیزیں ایک ساتھ ہیں۔
جہاں شریعت ہے، وہیں طریقت ہے، جہاں طریقت ہے وہیں حقیقت ہے، جہاں حقیقت ہے وہیں معرفت ہے۔
شریعت کیا ہے؟
اللہ پاک کا کوئی بھی حکم شریعت ہے۔
یہ کچھ لوگوں نے، جعلی پاکھنڈی لوگوں نے ان کو الگ الگ کیا۔
شریعت کیا ہے؟
اللہ پاک کا حکم۔
حکم آ گیا صلوٰۃ قائم کرو۔
یہ حکم آیا۔
صلوٰۃ کیسے قائم کروں؟
کیا طریقہ اپناؤں؟
جو سرکارِ دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم نے طریقہ اختیار کیا، وہ طریقت ہوئی۔
جب صلوٰۃ قائم کی، تو صلوٰۃ کیوں قائم کرنی تھی؟
جب یہ راز کھلا، تو یہ حقیقت ہوئی۔
اور جب وہ حقیقت پرماننٹ چھا گئی، ہمیں معرفت ہوئی کہ یس صلوٰۃ کی یہ معرفت ہے۔
—
اسی طرح اللہ پاک نے کہا کہ میرا ذکر کرو۔
حکم آیا، شریعت ہوئی۔
کس طرح ذکر کرنا ہے، یہ طریقت ہوئی۔
اس طریقہ سے عمل کرنے سے، وہ ذکر کیوں کرنا تھا؟
جب یہ راز کھلا، یہ حقیقت ہوئی۔
اور جب وہ حقیقت پرماننٹ ہو گئی، اس حقیقت کی پہچان ہو گئی، تو یہ معرفت ہوئی۔
—
اللہ پاک نے کہا،
فَأَيْنَمَا تُوَلُّوا فَثَمَّ وَجْهُ اللَّهِ۔
حکم ہوا۔
جب فاینما تولوا فثم وجہ اللہ کو سمجھنے کے لیے کوئی طریقہ اپنایا گیا تو یہ طریقت ہوئی۔
فاینما تولوا فثم وجہ اللہ کا جب راز کھلا تو یہ حقیقت ہوئی۔
جب اس حقیقت کی معرفت کو پا لیا، اس حقیقت کو پا لیا، فاینما تولوا فثم وجہ اللہ کی حقیقت کو پا لیا، تو یہ کیا ہوئی؟
معرفت۔
—
اللَّهُ نُورُ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ،
حکم آ گیا شریعت ہو گئی۔
اللہ نور السماوات والارض کو سمجھنے کے لیے جو طریقہ اپنایا، طریقت ہوئی۔
جب اللہ نور السماوات والارض کا راز کھلا تو یہ حقیقت ہوئی۔
اور جب حقیقت پا لیا تو اللہ نور السماوات والارض کا…
راز پا کر حقیقت کو پا کر جب مکمل ہو گئے تو معرفت ہوئی۔
چاروں ہی ایک جگہ ہیں۔
━━━━━━━━━━━━━━━━━━
روحانی ماسٹر سید ظہیر حسین شاہ
قائم مقام سربراہ سلسلہ عالیہ چشتی صابری ظہیری
![]()

