Daily Roshni News

شامی عدالت نے سابق صدر بشار الاسد کو سزائے موت سنا دی

دمشق کی فوجداری عدالت نے سابق شامی صدر بشار الاسد کو سزائے موت سنا دی۔

عرب میڈیا کے مطابق عدالت نے بشار الاسد کو پیشگی منصوبہ بندی اور جان بوجھ کر قتل کے الزامات میں سزائے موت سنائی۔

عدالت نےبشار الاسد دور کےسیکیورٹی عہدیدار عاطف نجیب کو بھی سزائے موت دینے کا حکم دیا،عاطف نجيب پر الزام تھا کہ انہوں نے زیرحراست افراد کوقتل کیا،بچے بھی شامل تھے۔

Loading