Daily Roshni News

معروف علمی و ادبی شخصیت ڈاکٹر رئیس احمدصمدانی سے جاوید عظیمی کا ٹیلی فونک رابطہ۔

معروف علمی و ادبی شخصیت ڈاکٹر رئیس احمدصمدانی سے

 روشنی نیوز کے مدیر اعلیٰ جاوید عظیمی کا ٹیلی فونک رابطہ

علم کے فروغ کے سلسلے میں خصوصی گفتگو۔۔

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹر نیشنل — خصوصی مندوب ) گذشتہ دنوں بروز اتوار 9 اگست 2026، پاکستان کے شہر کراچی کے علمی و ادبی حلقوں میں خاص نمایاں مقام رکھنے والی ہر دلعزیز شخصیت ڈاکٹر رئیس احمد صمدانی سے معروف آن لائن اردو اخبار ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل کے مدیر ا علیٰ محمد جاوید عظیمی نے بذریعہ کی ٹیلی فون رابطہ کر کے خیریت دریافت کی۔ طویل دورانیے کی گفتگو میں ڈاکٹر صمدانی نے اپنی نثری نگارشات اور علمی کاوشوں پر آگاہی فراہم کی ۔ مدیر اعلیٰ جاوید عظیمی نےاخبار روشنی نیوز کی وساطت سے ہمہ گیر علمی وادبی اور ادب کی دیگر اصناف پر  کی جانے والی خدمات پر تفصیلی روشنی ڈالتے ہوئے

بتایا کہ اس سلسلے میں گزشتہ دس برس سے اخبار روشنی نیوز تواتر کے ساتھ خدمات سر انجام دینے میں مصروف عمل ہے ۔ ڈاکٹر صمدانی نے ان گرانقدر خدمات کو بے حد سر اہا۔ محترم ڈاکٹر نے شہر کراچی میں ہونے والی علمی وادبی سرگرمیوں پر روشنی ڈالتے علم و ادب اور نثر نگاری کو مزید فروغ دینے پر زور دیا ۔ طویل دورانیے کی گفتگو میں نثری نگارشات اور علم وادب مرکزی نقطے کے طور پر برقرار رہا ۔ دونوں علمی  شخصیات نے مستقبل میں تعلقات کو مزید استوار اور مستحکم بنانے کے لئے رابطوں کا سلسلہ جاری رکھنے کا اعادہ بھی کیا ۔ گفتگو کے اختتام پر دونوں حضرات نے قیمتی وقت دینے پر ایک دوسرے کا شکریہ ادا کرتے ہوئے دعائیہ کلمات بھی ادا کئے۔

Loading