Daily Roshni News

آبنائے ہرمز میں محفوظ جہاز رانی کی بحالی امریکی جارحیت کے خاتمے سے مشروط ہے، ایرانی سفیر

اقوام متحدہ میں ایرانی سفیر امیر سعید ایروانی نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز میں محفوظ جہاز رانی کی بحالی امریکی جارحیت کے خاتمے سے مشروط ہے۔

اپنےبیان میں ایرانی سفیر نےکہا کہ آبنائے ہرمز کی موجودہ صورتحال کی وجہ امریکا کی ایران کے خلاف جارحانہ جنگ ہے، جبکہ تنازعے کا واحد حل بحری ناکہ بندی ختم کرنا اور ایران کی خودمختاری کا احترام کرنا ہے۔

مزیدکہا آبنائےہرمز کےمعاملے کو ایران اورعمان ہی باہمی طورپرطےکرسکتے ہیں،تمام ممالک سےمطالبہ کیا ہےکہ وہ امریکا کے یکطرفہ اقدامات کو مسترد کریں، جنگ میں سہولت کاری کرنے والے ممالک کو بھی عالمی قانون کے تحت ذمہ دار ٹھہرایا جانا چاہیے۔

Loading