ہالینڈ ، عید میلاد النبی ﷺکی خصوصی تقریب برائے خواتین،
۔13 ستمبر 2026 غوثیہ مسجد ایمسٹر ڈیم میں تزک و احتشام سے منعقد ہوگی۔
محترمہ افشاں صدیقی خصوصی خطاب فرمائیں گی۔
ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل – جاوید عظیمی) اللہ تعالٰی کے محبوب مکرم ختم الانبیاء ، سید المرسلین ، احمد مجتنے ، محمد مصطفےٰﷺ کی اس دنیا میں تشریف پر کائنات کی ہر شے خوشیاں منانےمیں مصروف عمل ہے۔ آپ کی ولادت با سعادت کے مبارک مہینے ربیع الاول میں محبان رسول تقریبات کا انعقاد کر کے رب کائنات کا شکر بجالاتے ہیں ۔ اس بابرکت مہینے کی مناسبت میلاد النبی ﷺکی پر وقار تقریب برائے خواتین بروز اتوار 13 ستمبر 2026 ، دن دو بجے جامع مسجد غوثیہ ایمسٹر ڈیم میں انتہائی محبت اور عقیدت سے منعقد کی جائے گی۔ محترمہ افشاں صدیقی صاحبہ سرکار دو عالم کی سیرت طیبہ پر روشنی ڈالیں گی۔ محفل کے اختتام پر شرکائے تقریب خواتین کی تواضع لنگر محمدی سے کی جائے گی۔ انتظامیہ ملتمس ہے کہ خواتین کثیر تعداد میں شرکت فرما کر نبی رحمتﷺ سے اپنی
والہانہ محبت و عقیدت کا عملی مظاہرہ کریں۔ وقت کی پابندی کو ملحوظ خاطر رکھیں ۔
پروگرام سے متعلق مزید معلومات کے لئے خبر کے نیچے شائع شدہ پوسٹر کا مطالعہ کریں۔

![]()

