Daily Roshni News

عمان کے قریب تجارتی جہاز پر حملہ، عملے کے 13 بھارتی ارکان کو بچا لیا گیا، ایک لاپتہ

انڈین وزارت خارجہ نے جہاز پر ہونے والے حملے کی مذمت کی ہے، وزارت کے مطابق عمان میں انڈین سفارت خانہ پورے واقعہ پر نظر رکھے ہوئے ہے اور لاپتہ شہری کی تلاش اور امدادی کارروائی کے سلسلے میں عمانی حکام کے ساتھ رابطے میں ہے۔

وزارت خارجہ نے کہا کہ ہم سب سے پہلے عمان کے ساحل کے قریب تجارتی جہاز ایم ٹی ایل گائیا پر ہونے والے حملے کی مذمت کرتے ہیں، جہاز پر سوار عملے کے 14 میں سے 13 انڈین ارکان کو بچا لیا گیا ہے۔ لاپتہ انڈین شہری کی تلاش جاری ہے، عمان میں ہمارا سفارت خانہ صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے۔

ان کی جانب سے کہا گیا کہ سفارت خانہ تلاش اور امدادی کارروائی میں عمانی حکام کے ساتھ مل کر کام کر رہا ہے۔ ہمارے شہریوں کو بچانے میں مدد پر ہم عمانی حکام کے شکر گزار ہیں۔

وزارت نے کہا کہ ہم کشیدگی میں فوری کمی اور خطے میں امن کے قیام کے لیے مذاکرات اور سفارت کاری کا راستہ اختیار کرنے کی اپنی اپیل دہراتے ہیں، خطے میں تجارتی جہازوں، ملاحوں اور عام شہریوں کو نشانہ بنانا نا قابل قبول ہے۔

Loading