ایک انجکشن اور 5 سال تک کینسر سے آزادی!

ایک انجکشن اور 5 سال تک کینسر سے آزادی!

سائنسدانوں نے وہ کر دکھایا جو ناممکن لگتا تھا۔

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل )خون کے کینسر (Multiple Myeloma) کے مریض جن کو روز دوائیاں کھانی پڑتی تھیں، جن کی زندگی ہسپتالوں میں گزرتی تھی، ان کے لیے ایک نئی امید آ گئی ہے۔

اس کا نام ہے *CARVYKTI – CAR-T Therapy*

ڈاکٹرز نے کیا کیا؟ مریض کے اپنے خون سے مدافعتی خلیے (T-Cells) نکالے، لیب میں ان کو جینیاتی طور پر تبدیل کیا تاکہ وہ کینسر کو پہچان کر مار سکیں، اور پھر صرف ایک انجکشن کے ذریعے واپس جسم میں ڈال دیا۔

اور نتیجہ؟

20 دن پہلے آئی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق جن 20 مریضوں کو یہ ایک انجکشن لگا، ان میں سے *آدھے یعنی 50% مریض 5 سال تک بغیر کسی دوا کے زندہ اور کینسر فری رہے۔* نہ کیمو، نہ روز کی دوائیاں۔

5 سال تک مکمل سکون۔

یہ علاج ابھی ہر قسم کے خون کے کینسر کے لیے نہیں، صرف Multiple Myeloma کے لیے ٹیسٹ ہوا ہے اور ابھی مزید تحقیق جاری ہے، لیکن یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ ہم کینسر کے علاج میں کیور (Cure) کے کتنے قریب آ چکے ہیں۔

اللہ پاک تمام مریضوں کو شفا دے، آمین۔