پی ٹی آئی لانگ مارچ کے دوران گرفتار کارکنان کو بڑا ریلیف،انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد نے تمام کارکنان کو مقدمات سے ڈسچارج کرنے کا حکم دے دیا۔
انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد نےپی ٹی آئی لانگ مارچ کے دوران گرفتار تمام کارکنان کو مقدمات سے ڈسچارج کردیا،جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے کیس کی سماعت کی، دورانِ سماعت تفتیشی افسر نے شناخت پریڈ کے لیے التوا کی درخواست کی۔
وکیل سردارمصروف نےمؤقف اختیار کیا کہ کارکنان کو گرفتار ہوئےچالیس دن سے زائد گزر چکےہیں،پولیس ہر سماعت پر التوا مانگ رہی ہے اور کارکنان کو پیش نہیں کیا جارہا۔
وکیل مرتضیٰ طوری نےکہا کہ تمام کارکنان بےگناہ ہیں اور انہیں جان بوجھ کر گرفتار کیا گیا۔ زاہد بشیر ڈار نے بھی بےگناہ کارکنان کی گرفتاری کا مؤقف اپناتے ہوئے گزشتہ عدالتی حکم پر عمل درآمد کی استدعا کی۔
عدالت نےوکلا کی استدعا منظورکرتے ہوئےتمام کارکنان کومقدمات سےڈسچارج کرنےکا حکم دے دیا،کارکنان کو تھانہ شالیمار اور تھانہ سیکریٹریٹ کے مقدمات میں شناخت پریڈ کے لیے جوڈیشل کیا گیا تھا۔