غزہ میں شدید غذائی بحران کا خدشہ، ڈبلیو ایف پی کا امداد میں ایک تہائی کمی کا اعلان

غزہ میں شدید غذائی بحران کا خدشہ، ڈبلیو ایف پی کا امداد میں ایک تہائی کمی کا اعلان

انٹرنیشنل (ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل )اقوام متحدہ کے عالمی ادارہ خوراک (ڈبلیو ایف پی) نے فلسطینیوں کے لیے غذائی امداد میں ایک تہائی کمی کا اعلان کردیا،جس کے بعد غزہ میں شدید غذائی بحران کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔

ڈبلیو ایف پی کےمطابق مالی وسائل کی کمی کے باعث اب غزہ میں 16 لاکھ کے بجائے صرف 11 لاکھ افراد کو غذائی امداد فراہم کی جائے گی، جبکہ کھانے کی فراہمی بھی روزانہ کے بجائے ایک دن چھوڑ کر کی جائے گی۔

اسرائیلی ناکہ بندی کے باعث غزہ میں لاکھوں فلسطینیوں کا انحصار امدادی مراکز سے ملنے والی خوراک پر ہے۔ ایسے میں غذائی امداد میں کمی سے متاثرہ افراد کی مشکلات میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔