ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل) حضرت ابو بکرہ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ فرماتے ہیں : ’’ایک اَعرابی نے بارگاہِ رسالت ﷺ میں عرض کی: یا رسولَ اللّٰہ! صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہ وَ سَلَّمَ، لوگوں میں سب سے بہتر کون ہے؟ارشاد فرمایا: ’’وہ شخص سب سے بہتر ہے جس کی عمر لمبی ہو اور عمل نیک ہوں ۔ اس نے عرض کی:لوگوں میں سب سے برا کون ہے؟ ا رشاد فرمایا:’’وہ شخص سب سے برا ہے جس کی عمر لمبی ہو اور عمل برے ہوں ۔ ( ترمذی، کتاب الزہد، ۲۲-باب منہ، ۴ / ۱۴۸، الحدیث: ۲۳۳۷)
انتخاب۔۔۔ علامہ غلام مصطفٰےنقشبندی