اسلام آباد – سردار ظہور اقبال کی چوہدری احسان الحق باجوہ سے ملاقات، اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل پر گفتگو
پیرس۔ فرانس(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل۔۔۔رپورٹ۔۔۔ منیر احمد ملک ( اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کا حل حکومت کی اولین ترجیح ہے، چوہدری احسان الحق باجوہ۔سی ای او شمع گروپ انٹرنیشنل اور چیئرمین پاکستان بزنس فورم یورپ سردار ظہور اقبال نے چیئرمین اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن سید قمر رضا کے ہمراہ وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے وزارت اوورسیز چوہدری احسان الحق باجوہ سے ان کے دفتر میں اہم ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کو درپیش مسائل، ان کے حل اور اوورسیز پاکستانیوں کو سہولیات کی فراہمی سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر چوہدری احسان الحق باجوہ نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کے لیے ان کے دروازے کھلے ہیں اور ان کے مسائل کا حل حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کے مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔
سردار ظہور اقبال نے چوہدری احسان الحق باجوہ اور سید قمر رضا کی اوورسیز پاکستانیوں کی فلاح و بہبود اور ان کے مسائل کے حل کے لیے خدمات کو سراہا۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ متعلقہ اداروں کے باہمی تعاون سے بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کو درپیش مسائل کے پائیدار حل کی راہ ہموار ہوگی۔