جرمنی میں عظیم الشان تاجدار ختم نبوت کانفرنس کا انعقاد
جرمنی میں عظیم الشان تاجدار ختم نبوت کانفرنس کا انعقاد ، علمائے کرام کے ایمان افروز خطابات ، محبان رسول کی بھرپور شرکت ۔
جرمنی کے شہر ڈوزلڈوف میں پاسبان ختم نبوت کے زیراہتمام ایک فقیدالمثال ختم نبوت کانفرنس کا اہتمام کیا گیا جسمیں کثیر تعداد میں جرمنی کے مختلیف شہروں کے علاوہ یورپ سے بھی عاشقان رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے شرکت کی اس کانفرنس سے پیر سید ظفراللہ شاہ پیر سید حسنات بخاری اور ڈاکٹر طاہر یاسین نے خصوصی خطاب کیا جبکہ نقابت کے فرائض عبداللطیف چشتی الازہری اور چوہدری احسن تارڑ نے انجام دیئے تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے حافظ عمران نے کیا اسکے بعد نعت خوانوں کی جانب سے آقا کے حضور نعتوں کے گلدستے پیش کیئے گئے تمام علما کرام نے عقیدت ختم نبوت کو بہت خوبصورت انداز میں اجاگر کرتے ھوئے کہا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد نہ تو کوئی نبی آئے گا نہ کوئی کتاب اور نہ کوئی نیا دین آئے گا بانی و سرپرست پاسبان ختم نبوت سید احمد شاہ گجراتی نے تمام مرکزی رہنماؤں اور انتظامیہ کو شیلڈ پیش کی اس محفل میں تین خوش نصیبوں کو عمرہ کے ٹکٹس بھی دیئے گئے آخر میں اجتماعی دعا سید احسن علی شاہ نے کی اور مہمانوں کی خاطر تواضع لذیز کھانوں سے کی گئی ڈاکٹر زین چوراہی نے پیر سید ظفراللہ شاہ اور پیر سید حسنات بخاری و دیگر علماکرام کے لیئے ضیافت کا اہتمام کیا
![]()










