دی ہیگ کی معروف علمی شخصیت حافظ آفتاب کی کامیاب انجیو گرافی
فرینڈز آف روشنی فورم کی ٹیم اور دیگر نمایاں شخصیات کی عیادت
اور شفایابی کے لئے دعائیہ کلمات۔۔۔
ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل۔۔۔ خصوصی مندوب ) دی ہیگ کی جانی پہچانی ، علمی شخصیت حافظ آفتاب کے عارضہ قلب کے سلسلے میں گزشتہ دنوں مقامی ہسپتال میں انجیو گرافی کی گئی۔ فرینڈزآف روشنی فورم کی ٹیم اور کمیونٹی کی دیگر نمایاں شخصیات نے وفد کی صورت میں ان کی رہائش گاہ جا کر عیادت کرتے ہوئے پُھولوں کا گلدستہ بھی پیش کیا۔ حافظ آفتاب نے وفد کو انجیو گرافی ہونے کے اسباب پر آگاہی فراہم کی، اور وفد کے اراکین کا عیادت کرنے پر صمیم قلب سے شکریہ ادا کیا اور مزید صحتیابی کے لئے دعاؤں کی التماس بھی کی۔
یاد رہے فرینڈز آف روشنی فورم نیدرلینڈز کے اغراض و مقاصد میں نمایاں نقطہ پاکستانی کمیونٹی میں اگر کوئی شخص بیمار ہو تو اس کی عیادت کی جائے کیونکہ عیادت کرنا رسول محتشم ﷺ کی سنت مبارکہ ہے اور اس پر آپﷺ نے اجر کی نوید بھی سنائی ہے۔
حافظ آفتاب عیادت کرنے والوں کی مہان نوازی کرنے میں متحرک اور پیش پیش رہے۔
![]()









