دی ہیگ، ، معروف شخصیت چوہدری اصغر کی اہلیہ کی پھوپھی مرحومہ
کے لئے فرینڈز آف روشنی فورم نیدرلینڈز کی ٹیم کے معزز
اراکین نے فاتحہ خوانی اور دعائیہ کلمات ادا کئے
ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔جاوید عظیمی) دی ہیگ کے قدیم رہائشی کاروباری شخصیت اور روشنی نیوز کے کو آرڈینیٹر برائے سوشل میڈیا چوہدری محمد اصغر کی اہلیہ کی پھوپھی گزشتہ دنوں قضائے الہی سے رحلت کر گئیں۔ مرحومہ کی روح کو ایصال ثواب کرنے کے لئے فرینڈز آف روشنی فورم کی ٹیم کے معزز اراکین محمد جاوید عظیمی، میاں عاصم محمود ، چوہدری محمد الیاس، میاں عمران ، چاند ملک، چوہدری نواز، راجہ سجاد حیدر، چوہدری محمد اقبال، میاں آفتاب اور جاوید بٹ پیارا نے بروز ہفتہ 5ستمبر 2026 چوہدری اصغر کی رہائش پہنچ کر فاتحہ خوانی کی اور مرحومہ کی بخشش و مغفرت جبکہ درجات کی بلندی کے لئے بارگاہ الہی میں خصوصی مناجات بھی پیش کیں ۔
چوہدری اصغر نے تمام معزز دوستوں کا تعزیت کرنے اور دعائیہ کلمات کے لئےصمیم قلب سے شکریہ ادا کیا۔
![]()












