سفارت خانہ پاکستان ایتھنز میں یومِ سیاہ کشمیر کے حوالے سے فکری نشست، حقِ خودارادیت کی حمایت جاری رکھنے کا عزم

سفارت خانہ پاکستان ایتھنز میں یومِ سیاہ کشمیر کے حوالے سے فکری نشست، حقِ خودارادیت کی حمایت جاری رکھنے کا عزم

*ایتھنز (ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔۔چوہدری انصر اقبال بسراء ) فرینڈز آف کشمیر یونان کے زیراہتمام سفارت خانہ پاکستان ایتھنز میں یومِ سیاہ کشمیر کے حوالے سے فکری نشست منعقد ہوئی، جس میں یونان بھر سے پاکستانی و کشمیری کمیونٹی کی سیاسی، سماجی، مذہبی، کاروباری اور صحافتی شخصیات نے شرکت کی۔

تقریب کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا، جس کے بعد فرسٹ سیکرٹری سعدیہ اعوان نے صدرِ پاکستان جبکہ کمیونٹی ویلفیئر اتاشی نازش امجد نے وزیراعظم پاکستان کا پیغام پڑھ کر سنایا۔

مقررین نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان کشمیری عوام کی اخلاقی، قانونی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا اور مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل کے لیے کوششیں جاری رہیں گی۔

تقریب کے اختتام پر قائم مقام سفیر پاکستان احسن نبیل نے پاکستانی و کشمیری کمیونٹی اور صحافتی برادری کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور کشمیری قیادت مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت اور اقوامِ متحدہ کی متعلقہ قراردادوں پر عمل درآمد کا مطالبہ کرتے ہیں۔