Daily Roshni News

  سفیرِ پاکستان برائے فرانس، محترمہ ممتاز زہرہ بلوچ نے کرائی کے میئر اور کرائیل سود  او آز ایگلومریشن کے صدر عمر یعقوب سے میونسپل کونسل آف کرائی میں ملاقات کی۔

  سفیرِ پاکستان برائے فرانس، محترمہ ممتاز زہرہ بلوچ نے کرائی (Creil) کے میئر اور کرائیل سود  او آز ایگلومریشن کے صدر عمر یعقوب سے میونسپل کونسل آف کرائی میں ملاقات کی۔

پیرس۔    فرانس(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل۔۔۔ رپورٹ۔۔۔ منیر احمد ملک)               سفیرِ پاکستان برائے فرانس، محترمہ ممتاز زہرہ بلوچ نے کرائی (Creil) کے میئر اور کرائیل سود  او آز ایگلومریشن کے صدر عمر یعقوب سے میونسپل کونسل آف کرائی میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران پاکستان اور فرانس کے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے، عوامی روابط کے فروغ اور دونوں ممالک کے درمیان دوستی، تعاون اور باہمی افہام و تفہیم میں پاکستانی کمیونٹی کے اہم کردار پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر سفیرِ پاکستان نے میونسپل کونسل کی جانب سے اپنے اعزاز میں دیے گئے استقبالیہ میں بھی شرکت کی، جہاں پاکستانی کمیونٹی کی بڑی تعداد موجود تھی۔ شرکاء نے دونوں ممالک کے درمیان مضبوط تعلقات اور پاکستانی برادری کی مثبت خدمات کو سراہا۔        رپورٹ منیر احمد ملک پیرس فرانس

Loading