ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل )شمائل خان پندرہ سال سے سبزی منڈی میں کاروبار کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ میری روز کی آمدنی ہزاروں میں ہے مگر نہ میں سو سکتا تھا نہ اور نہ ذہنی پریشانیاں میرا پیچھا چھوڑ رہی تھیں۔ صحت بھی روز بہ روز گرتی جارہی تھی۔
میر اکار و بار کچھ اس قسم کا ہے کہ اس میں تھوڑا بہت جھوٹ بھی بولنا پڑتا ہے۔ اس کے بغیر مال فروخت نہیں ہوتا۔ شمائل خان کا کہنا ہے کہ ایک روز میں نے بہت سا آلود دوسرے شہر سے منگوایا مگر میں نے آلو کی کوالٹی چیک نہ کی۔ منڈی میں اپنے
بولی دیتے وقت میں نے جھوٹی قسمیں کھائیں اور بولی میں حصہ لینے والوں کو بتایا کہ یہ آلو بہت اچھی کوالٹی کے ہیں اور میں اسے معمولی قیمت پر فروخت کر رہا ہوں۔
میر امال بہت اچھی قیمت پر فروخت ہو گیا، مگر خریدار چھ ساتھ گھنٹے بعد ہی اپنے ساتھیوں کے ہمراہ آن موجود ہوا۔
پہلے تو اس نے تمیز سے بات کی اور کہا کہ آپ کا مال کھٹیا اور غیر معیاری ہے۔ اُسے واپس لو“۔
میں نے کہا ”جو آپ کو مال دیا تھا وہ بہترین مال تھا ہو سکتا ہے کہ آپ نے میرا مال تبدیل کر دیا ہو۔“
آخر بات بڑھتے بڑھتے ہاتھا پائی تک پہنچی جس کی وجہ سے مجھے بہت سی چوٹیں آئیں۔ وہ لوگ تو
حضرت قلندر بابا اولیاء نے فرمایا: ایسے کام کیجیے کہ جس سے آپ خود مطمئن ہوں،
آپ کا ضمیر مردہ نہ ہو جائے اور یہی وہ راز ہے جس کے ذریعے آپ کی ذات دوسروں کے لیے راہ نمائی کا ذریعہ بن سکتی ہے..
چلے گئے مگر مجھے کئی روز تک اپنا علاج کروانا پڑا۔ ان چوٹوں کی وجہ سے آنکھ بھی متاثر ہوئی۔ اُس روز مجھے اندازہ ہوا کہ اگر میں سچ بولتا تو ہو سکتا ہے کہ میرا مال اتنی زیادہ قیمت پر فروخت نہ ہوتا مگر مجھے ایک سکون ضرور ہوتا اور اللہ میرے کاروبار میں برکت کے ساتھ سکون اور صحت کی دولت۔۔۔جاری ہے۔