ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔ عشق ایمان الہی ۔۔۔۔ انتخاب ۔ محمد جاوید عظیمی)اور ایمان کے ساتھ آزمائش شرط ہے اس لیے اس راہ میں آنے والی آزمائشوں پر بالکل نہ گھبرائیں یہ مضبوط کرنے کے لیے آتیں ہیں حق کا راستہ سچا ہے اور اس راستے پر تکلفیں اٹھانا انبیاء علیہم السلام کی سنت ہے۔۔۔۔۔
اگر اس کی راہ میں چلتے ہوئے مشکلات کا سامنا ہے تو شکر ادا کریں کہ اللہ نے آپ کو انبیاء علیہم السلام کی سنت پر چلنے کے لیے چنا ہے
اللہ سے ثابت قدمی کی دعا کریں اور آگے بڑھتے جائیں دیکھیں گے جو مشکلات پہاڑ جیسی لگ رہی ہوں گی
وہ اللہ کی رحمت سے موم بن جائیں گی
بس ثابت قدمی شرط ہے اللہ سے دعا ہے اللہ ہمیں اپنے ثابت قدم بندوں شامل فرمائے آمین یا رب العالمین
جن لوگوں نے کہا کہ اللہ ہمارا رب ہے اور پھر وہ اس پر ثابت قدم رہے یقیناً اُن پر فرشتے نازل ہوتے ہیں اور ان سے کہتے ہیں کہ نہ ڈرو نہ غم کرو اور خوش ہو جاؤ اُس جنت کی بشارت سے جس کا تم سے وعدہ کیا گیا ہے۔۔۔۔۔۔