ہالینڈ، عدیل محمود کی حلف برداری کی پر وقار تقریب میں
چوہدری اصغر کی شرکت ، پھولوں کا گلدستہ پیش کر کے
مبارکباد اور مستقبل کے لئے دعائیہ کلمات بھی ادا کئے ۔
ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹر نیشنل – ۔۔جاوید عظیمی )گزشتہ روز بروز جمعرات 16 جولائی 2026 دی ہیگ کے ٹاؤن ہال میں چوہدری خالد محمود کے صاحبزاے عدیل محمود نے ڈپٹی میئر کے عہدے کا حلف اُٹھا لیا ۔ مذکورہ پر وقار تقریب میں دی ہیگ کی جانی پہچانی شخصیت فرینڈز آف روشنی فورم کے خصوصی مندوب برائے سوشل میڈیا چوہدری محمد اصغر بھی شریک ہوئے۔ انھوں نے ڈپٹی میئر کی اہم ذمہ داری سنبھالنے پر عدیل محمود کو پھولوں کا گلدستہ پیش کر کے صمیم قلب سے مبارکباد پیش کی جبکہ مستقبل میں مزید ترقیوں اور کامیابیوں کے لئے دعائیہ کلمات بھی ادا کئے ۔
اس پر وقار تقریب میں عدیل محمود کے والد چوہدری خالد محمود اور قریبی رشتہ دار بھی شریک ہوئے۔
![]()







