مولوی نے مجھے بابرکت مقدس رات میں نوافل پڑھنے کے لئے مسجد میں مدعوکیا۔ مولوی نے اپنے خطاب میں مذکورہ رات کی اہمیت ، افادیت اور فضیلت ، بیان کرنے کے لئے دلائل دیئے اور شب بیداری کے لئے تمام حاضرین کو تیار بھی کر لیا ۔ مولوی اپنا خطاب ختم کر کے اپنے کمرے میں خراٹےلینے لگا۔ میں نے جگایا توکہنے لگا بھائی صاحب آپ جاؤ نوافل اداکر کے ثواب لو مجھے سونے دو ۔