Daily Roshni News

پاکستان مسلم لیگ (ن) فرانس کے زیرِ اہتمام یومِ تکبیرکے ایٹمی دھماکوں کی خوشی میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) فرانس کے زیرِ اہتمام یومِ تکبیرکے ایٹمی دھماکوں کی خوشی میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔

پیرس۔    فرانس(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔ رپورٹ۔۔۔ منیر احمد ملک) پاکستان مسلم لیگ (ن) فرانس کے زیرِ اہتمام پاکستان کے تاریخی یومِ تکبیر، 28 مئی 1998ء کے ایٹمی دھماکوں کی خوشی میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں کیک کاٹا گیا اور وطنِ عزیز کے دفاع کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) فرانس کے چیئرمین راجہ علی اصغر دل کے آپریشن کے باعث ہسپتال میں زیرِ علاج ہیں، اس لیے تمام ساتھیوں نے ہسپتال جا کر اُن کی سرپرستی میں یومِ تکبیر کا کیک کاٹا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان ایک ناقابلِ تسخیر ایٹمی قوت ہے۔

شرکاء نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان ایک پُرامن ملک ہے، تاہم اپنے دفاع کے لیے ہر وقت مکمل طور پر تیار ہے۔ تقریب میں پاکستان کے ایٹمی پروگرام کے بانی ڈاکٹر عبدالقدیر خان، قائدِ عوام ذوالفقار علی بھٹو، سابق وزیرِ اعظم میاں محمد نواز شریف، پاک فوج اور پاکستانی عوام کو شاندار الفاظ میں خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔

پروگرام میں مسلم لیگ (ن) فرانس کے سرپرست سردار ظہور اقبال نے ٹیلی فونک شرکت کی، جبکہ قائم مقام جنرل سیکریٹری محمد علی خان، چوہدری نعیم اختر، نائب صدور حاجی نثار، شہباز کسانہ، قیصر شکیل، امتیاز ڈار، مہر شکور، فنانس سیکریٹری فیصل سعید، جوائنٹ سیکریٹری میر قدیر، میڈیا ایڈوائزر یاسر مردان، ایگزیکٹو ممبر شیخ سعید، سینئر مسلم لیگی رہنما عصمت اللہ گوندل اور صحافی چوہدری مظہر جٹ سمیت دیگر کارکنان و عہدیداران نے شرکت کی۔

شرکاء نے اس موقع پر پاکستان کی سلامتی، ترقی اور استحکام کے لیے خصوص دعا بھی کی گئی۔     رپورٹ منیر احمد ملک پیرس میں

Loading