ہالینڈ، جاوید عظیمی کی سالگرہ ، زیر اہتمام فرینڈز آف روشنی فورم
ترکی ریسٹورنٹ روٹرڈیم میں دھوم دھام سے منائی گئی۔
ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل۔۔۔ رپورٹ۔۔۔ خصوصی مندوب ) گزشتہ دنوں بروز ہفتہ 12 ستمبر 2026 شام سات بجے ہالینڈ کے شہر روٹرڈیم کے ترکی ریسٹورنٹ میں فرینڈز آف روشنی فورم کے زیر اہتمام مذکورہ فورم کے سربراہ محمد جاوید عظیمی کی سالگرہ دھوم دھام سے منائی گئی، سالگرہ کی تقریب کے منتظمین میاں عاصم محمود اور چوہدری محمد اصغر نے اپنی انتظامی صلاحتیوں کو بروئے کار لاکرسالگرہ کے پروگرام کو خوبصورت، دلکش اور منظم انداز میں ترتیب دیا ۔ جاوید عظیمی جب ریسٹورنٹ پہنچے تو تمام ساتھیوں میاں عاصم محمود ، چوہدری اصغر ، میاں عمران ، چوہدری محمد الیاس، چوہدری اکرام الحق ، چوہدری بنارس، راجہ فاروق حیدر، میاں آفتاب، راجہ سجاد حیدر، چاند ملک نے باری باری محبت بھرے انداز میں ایک ایک پھول پیش کر کے مبارکباد دیتے ہوئے دعائیہ کلمات بھی ادا کئے ، جبکہ چوہدری محمد اقبال ( قاضیاں ) اور حاجی چوہدری نواز نے خوبصورت پھولوں کے گلدستے پیش کر کے مبارکباد اور دراز عمر کے لئے دعائیہ کلمات ادا کئے۔
جاوید عظیمی جب وی آئی پی کا نفرنس ہال میں داخل ہوئے تو متذکرہ تمام ساتھیوں نے کھڑے ہو کر تالیاں بجا کر پُر تپاک استقبال کیا ۔ جس پر جاوید عظیمی نے مسرت و انبساء کی کیفیت میں تمام ساتھیوں کی پر خلوص محبت اور جذبات کا صمیم قلب سے شکریہ ادا کرتے ہوئے دعائیہ کلمات بھی ادا کئے۔ بعد ازاں تمام ساتھی لذت و کام دہن کے سلسلے میں انواع و اقسام کے ترکی کھانوں سے لطف اندوز ہوئے ۔ کھانا تناول کرنے کے بعد پروقار محفل میلاد منعقد کی گئی، جس کا آغاز تلاوت قرآن سے چوہدری اکرام الحق نے کیا جبکہ چوہدری محمد اصغر نے نعتیہ کلام پیش کیا۔ سنیئر صحافی راجہ فاروق حیدر کی خصوصی فرمائش پر جاوید عظیمی نے نعت رسول مقبولﷺکے چند اشعار پیش کئے۔
چوہدری محمد اصغر نے نظامت کے دوران محمد جاوید عظیمی کی پاکستانی کمیونٹی کے لئے کی جانے والی گرانقدر خدمات پر تفصیلی روشنی ڈالتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا۔ جاوید عظیمی نے اپنے مختصر خطاب میں تمام دوستوں کی جانب سے دی جانی والی محبت اور عزت افزائی کا صمیم قلب سے شکریہ ادا کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ اپنے فضل و کرم سے
اور اپنے رسول محتشم ﷺکے صدقے سے ہم سب کو صحت والی طویل زندگی، ایک دوسرے کا احترام ، یکجہتی اور اتفاق سے کمیونٹی کے لئے خلوص نیت سے کام کرنے اور پاکستان اسلامک اینڈ کلچرل سینٹر دی ہیگ کو آباد کرنے کی توفیق جمیل عطا فر مائیں۔ آمین ثمہ آمین۔
![]()

























