Daily Roshni News

۔۔۔۔۔۔۔۔۔  گفتگو   ۔۔۔۔۔۔۔۔۔حضرت واصف علی واصف رح

۔۔۔۔۔۔۔۔۔  گفتگو   ۔۔۔۔۔۔۔۔۔

حضرت واصف علی واصف رح

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔ حضرت واصف علی واصف رح) سوال:روزے کا کہتے ہیں کہ یہ گناہوں سے بچانے کے لئے ڈھال ہے تو اس بارے میں Spiritually کیا فائدے ہیں __؟

جواب: “آپ ایسے سمجھیں کہ

“ایک گھوڑا آپ کو اپنے اوپر سوار کر کے

 علاقہ غیر میں لے جاتا ہے،

وہ آپ کو سیر کراتا ہے

 ممنوعہ بستیوں کی  –

            ”   یہ گھوڑا نفس ہے  –

“اگر آپ فاقہ کریں یا روزہ رکھیں”

 “تو یہ گھوڑا Bridled ہو جاتا ہے ، لگام میں آ جاتا ہے

    “اور پھر وہ آپ کو کہیں لے کے نہیں جاتا”

    ” اور نہ آپ کو کہیں جانے دیتا ہے  –

 جب آپ نے روزہ رکھا

تو اس کا مطلب یہ ہے کہ

 “آپ نے روزہ واقعی رکھ لیا”

” کیونکہ اس میں منافقت نہیں ہو سکتی “

“کہ روزہ رکھا ہے یا نہیں  ،

    ” اب یہ روزہ نگاہ کا روزہ ہے ،

    ” خیال کا روزہ ہے

    ” اور آپ کی Purity اور پو_تر تا ہو گئ  –

           “  اب اس حالت میں آپ گناہ نہیں کر سکتے  –

 آپ حرام کھانا تو دور کی بات ہے

“حلال بھی نہیں کھا سکتے

” اس کا مطلب یہ ہے کہ

اب آپ سے برائی کوئی نہیں ہو گی  –

تو یہ ڈھال –

 ڈھال کا معنی یہ ہے کہ

اس نے آپ کو گناہ کے تصور سے آزاد کر دیا  –

”  تو یہ بہت بڑی ڈھال ہے کہ خیال بدل گیا،

”  گھوڑا لاغر ہو گیا،

        “سوار چوکنا ہو گیا  –

جب آپ کو بھوک لگتی ہے تو آپ نے کھانے کو روکا ______ کس نے روکا؟”

         “آپ نے  –

            “کیوں روکا؟

            خدا کے خیال سے  -“

” اس طرح آپ خدا کا خیال کریں گے  -“

پھر ہمہ حال جب آپ کو بھوک لگی،

” پیاس لگی، چائے،

” سگریٹ کی طلب ہوئی تو آپ رک گئے،

 کہ یہ تو خدا نے روکا ہے

“تو آپ جتنی دیر خدا کے بارے میں سوچتے جائیں گے”

” اتنی دیر گناہوں سے محفوظ رہیں گے  –

“جب خدا Very much  موجود ہے “

“تو پھر گناہ کا کیا سوال -“

” روزے کی Real  عبادت یہ ہے کہ

یہ آپ کے اور خدا کے درمیان واقعہ ہے “

ورنہ تو آپ پانی پیتے جائیں، کھاتے جائیں  -“

“روزہ گھر والوں کے لئے نہیں ہے،

“محلے والوں کے لئے نہیں ہے

“اور سماج کے لئے نہیں ہے  –

“یہ بھی ہو سکتا ہے کہ

آپ کسی اور جگہ کھا پی کے آ جائیں”

” مگر روزہ Pure خدا کے لئے ہے  –

” اس طرح آپ براہ راست خدا کے قابو میں آ جاتے ہیں”

“اور محفوظ ہو جاتے ہیں

      ” تو آپ خدا کے گھر میں آ گئے اور امان میں آ گئے_”🌹

گفتگو 17__صفحہ نمبر 189___190

 حضرت واصف علی واصف رح

Loading