Daily Roshni News

۔10روحانی ٹپستحریر۔۔۔جاوید چوہدری۔۔۔قسط نمبر2

۔10روحانی ٹپس

تحریر۔۔۔جاوید چوہدری

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔10روحانی ٹپس۔۔۔ تحریر۔۔۔جاوید چوہدری)  بنا سکتے ہیں، مثلاً میری زندگی کے تمام جینوئن بابوں کا کہنا تھا، وہ گھر جس کے صحن سے درخت کاٹ دیا جائے وہ گھر کبھی آباد نہیں رہتا۔

آپ جب بھی کسی گھر کو اجڑتا دیکھیں، آپ تحقیق کرکے دیکھ لیں اس گھر کی بربادی درخت کاٹنے سے شروع ہوئی ہوگی چنانچہ آپ کے گھر میں اگر کوئی پرانا درخت ہے تو آپ اسے ہرگز، ہرگز نہ کاٹیں، آپ کا گھر ہمیشہ آباد رہے گا، یہ وہ حقیقت ہے جس کی وجہ سے انبیاء اور اولیاء کرام پوری زندگی درخت لگاتے اور درختوں کی حفاظت کرتے رہے، دو، جس گھر سے پرندوں، جانوروں اور چیونٹیوں کو رزق ملتا ر ہے اس گھر سے کبھی رزق ختم نہیں ہوتا۔

آپ آج تجربہ کر لیں، آپ پرندوں، بلیوں، کتوں اور چیونٹیوں کو کھانا، دانا اور پانی ڈالنا شروع کر دیں آپ کے گھر کا کچن بند نہیں ہوگا، آپ پر رزق کے دروازے کھلے رہیں گے، آپ کو انبیاء اور اولیاء کے مزارات پر کبوتر، کوے، مور، بلیاں اور چیونٹیاں کیوں ملتی ہیں؟ یہ دراصل مزارات پر لنگر کی ضمانت ہوتے ہیں، تین، اللہ تعالیٰ غریبوں میں کپڑے تقسیم کرنے والوں کو کبھی بے عزت نہیں ہونے دیتا۔

آپ اگر چاہتے ہیں آپ کے مخالفین آپ کو بے عزت نہ کر سکیں تو آپ غرباء میں کپڑے تقسیم کرنا شروع کر دیں، بالخصوص آپ غریب بچیوں کو لباس اور چادریں لے کر دینا شروع کر دیں، آپ مرنے کے بعد تک باعزت رہیں گے، آپ کا بڑے سے بڑا مخالف بھی آپ کی بے عزتی نہیں کر سکے گا، مزارات پر چادر چڑھانے کے پیچھے بھی یہ راز پوشیدہ ہے، اللہ تعالیٰ اپنے نیک بندوں کی قبروں کو زندہ جسم سمجھتا ہے چنانچہ یہ انھیں ننگا نہیں ہونے دیتا، خانہ کعبہ اللہ کا گھر ہے، اللہ تعالیٰ نے آج تک اسے غلاف کے بغیر نہیں رہنے دیا۔

آپ نے اگر اللہ کے کسی پسندیدہ شخص کے مقام کا اندازہ کرنا ہو تو آپ انتقال کے بعد اس کی قبر دیکھیں، آپ کو اس کی قبر کبھی ننگی نہیں ملے گی، یہ پھولوں، پتوں اور گھاس سے ڈھکی ہوگی یا پھر اس پر چادر ہوگی اور اگر کچھ نہ ہو تو اللہ تعالیٰ نے اسے سائے سے ضرور ڈھانپ رکھا ہوگا، اس پر درخت کا سایہ ہوگا یا پھر بادل نے اسے اپنی پناہ میں لے رکھا ہوگا، یہ سایہ، یہ چادر اللہ تعالیٰ کی طرف سے اس شخص کی عزت کی حفاظت ہے چنانچہ آپ لوگوں کی ستر پوشی کا بندوبست کریں۔اللہ آپ کی برہنگی ڈھانپ دے گا، چار،

آپ اگر اپنی راہ سے بھٹکی ہوئی اولاد کو راہ راست پر لانا چاہتے ہیں تو آپ غریب بچیوں کی شادیاں کرا دیں، آپ کی اولاد نیک ہو جائے گی، آپ تجربہ کرکے دیکھ لیں، آپ غریب بچیوں کی شادی کرائیں، آپ انھیں گھروں میں آباد کرائیں، آپ اپنی اولاد پر اس کے اثرات دیکھیں گے اور یہ اثرات آپ کو حیران کر دیں گے، پانچ، آپ اگر اپنی زندگی میں شکر اور اطمینان لانا چاہتے ہیں تو آپ لوگوں کو کھانا کھلانا شروع کر دیں۔

آپ کا دل اطمینان کی نعمت سے مالا مال ہو جائے گا، آپ کو اولیاء کرام کی ذات میں اطمینان نظر آتا ہے، یہ اطمینان تواضع کی دین ہے، آپ بھی متواضع ہو جائیں، آپ کی زندگی سے لالچ کم ہو جائے گا، آپ مطمئن ہو جائیں گے، چھ، آپ اگر صحت مند رہنا چاہتے ہیں تو آپ غرباء کا علاج کرانا شروع کر دیں، آپ کی صحت امپروو ہوجائے گی، آپ اس کے بعد جو بھی دواء کھائیں گے وہ دوسرے مریضوں کے مقابلے میں آپ پر زیادہ اثر کرے گی۔

آپ جو بھی خوراک کھائیں گے وہ آپ پر زیادہ اثر کرے گی، سات، آپ اگر دنیاوی مشکلات کا شکار ہیں تو آپ کوئی گلی، کوئی سڑک بنوا دیں، اللہ تعالیٰ آپ کی ہر مشکل کا راستہ نکال دے گا، آپ کا ہر بند دروازہ کھل جائے گا، آٹھ، آپ اگر ڈپریشن کا شکار ہیں تو آپ دوسروں کے لیے ٹھنڈے پانی کا بندوبست کر دیں، کنواں کھدوا دیں، غریب کے گھر موٹر لگوا دیں یا پھر گھر کے سامنے ٹھنڈے پانی کا کولر رکھ دیں، آپ کا ڈپریشن ختم ہو جائے گا، کیوں؟

کیونکہ ڈپریشن آگ ہوتا ہے اور پانی ہر آگ کو بجھا دیتا ہے، نو، کتابیں بہتر دوست ہوتی ہیں، آپ اچھے دوست چاہتے ہیں تو آپ لوگوں میں کتابیں تقسیم کرنا شروع کر دیں، آپ لائبریری بنا دیں، آپ کبھی دوستوں کی کمی کا شکار نہیں ہوں گے، آپ کو دنیا کے ہر کونے میں دوست ملیں گے اور آخری ٹپ، آپ اگر طاقتور ہونا چاہتے ہیں تو آپ سادگی اختیار کر لیں، دنیا کا کوئی فرعون آپ کا مقابلہ نہیں کر سکے گا۔

بشکریہ ماہنامہ روحانی ڈائجسٹ  مئی 2018

Loading