Daily Roshni News

دی ہیگ میں بلدیاتی انتخابات: ڈینک کی  کامیابی، تین نشستیں حاصل کیں

دی ہیگ میں بلدیاتی انتخابات: DENK کی  کامیابی، تین نشستیں حاصل کیں

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔نمائندہ خصوصی) 18 مارچ 2026 کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں DENK نے نمایاں کامیابی حاصل کرتے ہوئے اپنی نشستوں کی تعداد 2 سے بڑھا کر 3 کر لی ہے۔ یہ اضافہ پارٹی کے لیے ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔DENK کے مقامی رہنما عدیل محمود نے اس بار ریکارڈ تعداد میں ذاتی  ووٹ حاصل کیے۔ انہیں مجموعی طور پر 2,283 ذاتی ووٹ ملے، جس کے نتیجے میں وہ مسلسل تیسری  دفعہ دی ہیگ  سٹی کونسل کے رکن منتخب ہو گئے ہیں۔

اس موقع پر  عدیل محمود کے والد خالد محمود جو کہ طویل عرصے سے کمیونٹی کیلئے خدمات سر انجام دے رہے ہیں، نے تمام ووٹرز کا دلی شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے خاص طور پر پاکستانی، سرینامی، بھارتی اور بنگلہ دیشی کمیونٹی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ان کی بھرپور حمایت اور اعتماد نے اس کامیابی کو ممکن بنایا۔

انہوں نے مزید کہا کہ رمضان المبارک کے باوجود کمیونٹی کے افراد نے بھرپور انداز میں انتخابی مہم میں حصہ لیا اور ووٹنگ کے دن بڑی تعداد میں نکل کر عدیل محمود اور DENK کی حمایت کی، جو قابلِ تحسین ہے۔

DENK

  دی ہیگ کی واحد جماعت ہے جو کھل کر اسلامی کمیونٹی کے حقوق کے لیے آواز بلند کرتی ہے۔ پارٹی کے مطابق

کمیونٹی نے شعوری فیصلہ دے کر  DENK کی حمایت کی، جس پر انہیں فخر ہے۔

*آخر میں اعلان کیا گیا کہ جلد ہی کمیونٹی کو ایک تقریب میں مدعو کیا جائے گا جہاں اس کامیابی پر شکریہ ادا کیا جائے گا*

Loading