Daily Roshni News

بیوی جب شوہر کے مرنے کے بعد روتی ہے تو ایسے قصیدے پڑھتی ہے کہ سننے والا سوچے:

بیوی جب شوہر کے مرنے کے بعد روتی ہے تو ایسے قصیدے پڑھتی ہے کہ سننے والا سوچے:
“یہ بندہ زندہ تھا یا کوئی فرشتہ تھا؟” 😅
لیکن اگر انہی تعریفوں میں سے دو لفظ بھی وہ اس کی زندگی میں کہہ دیتی…
تو شاید گھر جنت بن جاتا… اور شوہر بھی تھوڑا لمبا جیتا، کم از کم خوش تو جیتا۔
اور جب بیوی دنیا سے چلی جائے…
تو شوہر ہر ایک کو روک روک کر کہتا پھرتا ہے:
“یار… گھر سنسان ہو گیا ہے… کوئی پانی پوچھنے والا نہیں…”
حالانکہ یہی جملہ اگر وہ ایک بار بھی بیوی کے جیتے جی کہہ دیتا،
تو وہ بیچاری مسکرا کر ہی آدھی تھکن بھول جاتی… 💔
اولاد بھی کمال کرتی ہے…
ماں باپ کے جانے کے بعد فیس بک پر لمبی لمبی پوسٹیں،
“میرے ابو ایسے تھے… میری امی ویسی تھیں…”
لیکن سچ یہ ہے…
یہی دو میٹھے بول سننے کو ماں باپ ترس ترس کر چلے جاتے ہیں۔
ہم عجیب لوگ ہیں…
زندہ انسان کی تعریف کرنے میں جیسے ٹیکس لگتا ہو…
اور مرنے کے بعد الفاظ بھی سستے ہو جاتے ہیں اور آنسو بھی 😌
یاد رکھو…
تعریف کا اصل وقت “زندگی” ہے…
کیونکہ مرنے کے بعد تعریف نہیں… صرف پچھتاوا رہ جاتا ہے۔

Follow for More Amazing stories 🕊️❤️
#MoralLessons #MoralStory #urdustory

Loading