معروف مذہبی شخصیت حافظ بلال حج کی سعادت کے حصول
کے لئے 16 مئی 2026 کو ہالینڈ سے حجاز مقدس روانہ ہوں گے۔
ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹر نیشنل۔۔رپورٹ۔۔۔جاوید عظیمی ) دی ہیگ کی معروف مذہبی شخصیت حافظ بلال اسلم فریضہ حج کی سعادت کے حصول کے لئے بروز ہفتہ 16 مئی 2026 کو اپنی اہلیہ کے ہمراہ ہالینڈ کے ایمسٹر ڈیم ائیرپورٹ سے حجاز مقدس کے لئے روانہ ہوں گے ۔ تفصیلات کے مطابق حافظ بلال نے روشنی نیوز کے چیف ایڈیٹر جاوید عظمی سے بذریعہ ٹیلی فون گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل و کرم اور رسول محتشم ﷺکے صدقے سے ہمیں اپنے گھر اور در کی زیارت کا شرف عطا کرنے کے لئے بلاوا بھیجا ہے جس پر لبیک کہتے ہوئے حاضر ہونے جا رہے ہیں ۔
انھوں نے مزید بتایا کہ ہالینڈ سے براہ راست جدہ جائیں گے بعد ازاں بارگاہ رسالت ماب ﷺ پر حاضری پیش کرنے کے لئے الفتوں اور محبتوں سے معمور شہر خاص مدینہ منورہ میں چند روز قیام کریں گے۔
روضہ رسولﷺ پر حاضری پیش کرنے کے بعد بارگاہ الہیٰ میں پیش ہونے کے لئے مکہ پہنچیں گے جہاں حج کی سعادت کے حصول کے لئے حج کے ارکان کی ادائیگی کریں گے ۔ گفتگو کے دوران حافظ بلال نے بتایا کہ فریضہ حج کی سعادت حاصل کرنے کے بعد انشااللہ ہم سات جون کو واپس ہالینڈ پہنچ جائیں گے۔
جاوید عظیمی نے اسے قیمتی وقت دینے پر حافظ بلال کا شکریہ ادا کرتے ہوئے حج کی پیشگی مبارکباد اور سفر مسرت و شادمانی میں آسانی کے لئے دعائیہ کلمات ادا کئے جبکہ التماس دعا بھی کی ۔
حافظ بلال نے بھی جواباً جاوید عظیمی کے حق میں دعائیہ کلمات کے ساتھ شکریہ بھی ادا کیا
![]()

