Daily Roshni News

انڈر 18 ایشیا کپ جاپان کے ٹرائلز کا پہلا مرحلہ مکمل ،20 کھلاڑیوں کے نام شارٹ لسٹ

انڈر 18 ایشیا کپ جاپان کے ٹرائلز کا پہلا مرحلہ مکمل ،20 کھلاڑیوں کے نام شارٹ لسٹ

پاکستان(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔خصوصی مندوب۔۔۔طاہر لطیف)پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیر اہتمام نصیر بندہ ہاکی سٹیڈیم، اسلام آباد میں جاری انڈر 18 تربیتی کیمپ میں کھلاڑیوں کے ٹرائلز کا پہلا مرحلہ مکمل کر لیا گیا ہے۔ سلیکشن کمیٹی نے جاپان کے شہر کاکامیگاہارا میں ہونے والے ایشیا کپ کے لیے دستیاب باصلاحیت کھلاڑیوں میں سے ابتدائی طور پر 20 کھلاڑیوں کو شارٹ لسٹ کیا ہے، جبکہ 8 کھلاڑیوں کو اسٹینڈ بائی لسٹ میں رکھا گیا ہے۔

شارٹ لسٹ کیے گئے کھلاڑیوں میں گول کیپرز: غلام مصطفیٰ، نعمان۔ ڈیفینڈرز: عصام حیدر (کپتان)، حسن اکبر (نائب کپتان)، عزیر احمد۔ مڈ فیلڈرز: محمد اسنان، محمد زمان گجر، عثمان غنی، مزمل سعید، شاہد اللہ، وقاص نعیم۔فارورڈز: عبداللہ اعوان، زونیر، رانا عبدالسمیع، سلمان یسین، عدیل افضل، فرحان اسلم، یحییٰ نجیب، محمد عثمان، شعیب سلطان شامل ہیں۔

جبکہ اسٹینڈ بائی کھلاڑیوں میں حمزہ خالد (گول کیپر)، نعمان حنیف، حنین نور، عثمان بیگ، عثمان اصغر، محمد زین، ارسلان صدیق اور تیمور شیراز شامل ہیں۔

پی ایچ ایف سلیکشن کمیٹی کے مطابق کھلاڑیوں کی کارکردگی کا باریک بینی سے جائزہ لیا جا رہا ہے۔ شارٹ لسٹ کیے گئے ان 20 کھلاڑیوں میں سے حتمی 18 رکنی ٹیم کا اعلان 21 مئی کو کیا جائے گا، جو جاپان کے شہر کاکامیگاہارا میں ہونے والے اہم ٹورنامنٹ میں پاکستان کی نمائندگی کرے گی۔

اس موقع پر فیڈریشن کے حکام اور سلیکٹرز بشمول چیئرمین سیلیکشن کمیٹی اولمپین سمیع اللہ خان، اولمپین ناصر علی، اولمپین نعیم اختر، کاشف جواد اور ڈاکٹر عاطف بشیر کے علاوہ ہیڈکوچ انڈر 18 اولمپین قمر ابراہیم اور کوچ اولمپین ریحان بٹ نے ٹرائلز کے عمل کی نگرانی کی۔ چیئرمین سیلیکشن کمیٹی اولمپین سمیع اللہ خان نے امید ظاہر کی کہ یہ نوجوان کھلاڑی عالمی سطح پر پاکستان کا نام روشن کریں گے۔

Loading