آئی بی آئی پاکستان ڈیجیٹل اکانومی ہیڈکوارٹر کا افتتاح، پاکستان اور چین کی معاشی شراکت داری کے نئے دور کا آغاز
پاکستان ( ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔۔۔۔ خصوصی مندوب ۔۔۔۔۔۔ طاہر لطیف )آئی بی آئی پاکستان ڈیجیٹل اکانومی ہیڈکوارٹر کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کے معاونِ خصوصی ہارون اختر خان نے کہا کہ یہ منصوبہ صرف ایک دفتر نہیں بلکہ پاکستان اور چین کے درمیان نئے اقتصادی وژن اور مضبوط شراکت داری کی علامت ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین مل کر خطے کے ڈیجیٹل اور معاشی مستقبل کو نئی سمت دے رہے ہیں، جبکہ دونوں ممالک کی دوستی اعتماد، مستقل مزاجی اور مشترکہ وژن پر قائم ایک لازوال رشتہ ہے۔
ہارون اختر خان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں پاکستان معاشی استحکام، اصلاحات اور عالمی اعتماد کی بحالی کی جانب تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان جنگ کا میدان نہیں بلکہ خطے میں امن اور استحکام کا مضبوط قلعہ ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کی دانشمندانہ قیادت نے خطے کو ایک بڑے بحران سے محفوظ رکھنے میں اہم کردار ادا کیا۔
معاونِ خصوصی نے کہا کہ دنیا کی معیشت تیزی سے تبدیل ہو رہی ہے اور جو ممالک ڈیجیٹلائزیشن سے دور رہیں گے
![]()




