Daily Roshni News

تمغہ ستارہ امتیاز ملنے پر محترم رونالڈ ٹون رونالڈ ٹون کو روشنی نیوز کے جاوید عظیمی ، سینئر صحافی  راجہ فاروق حیدر اور میر مختار کی مبارکباد –

ہالینڈ، پاکستان کا صدارتی تمغہ ستارہ امتیاز ملنے پر محترم

 رونالڈ ٹون کو روشنی نیوز کے جاوید عظیمی ، سینئر صحافی

 راجہ فاروق حیدر اور میر مختار کی مبارکباد –

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل۔۔ خصوصی مندوب) گزشتہ روز بروز جمعرات 13 مئی 2026 کو سفارتخانہ پاکستان دی ہیگ کے زیر اہتمام پاکستان ہاؤس میں خصوصی اعزازی تقریب منعقد کی گئی ۔ سفیر پاکستان محترم سید حیدر شاہ نے ہالینڈ کی معروف علمی شخصیت اوربین الاقوامی طور پر نوجوان سفار تقاروں کوسفارتی علوم سے آراستہ کرنے والے محترم  رونالڈ ٹون کو پاکستان کا صدارتی تمغہ ستارہ امتیاز پیش کیا۔ اِس پُر وقار تقریب کی محنت شاقہ سے رپورٹنگ کرنے والے روشنی نیوز کے چیف ایڈیٹر محمد جاوید عظیمی معروف سینئر صحافی راجہ فاروق حیدر اور میر مختار میر نے محترم رونالڈ ٹون صاحب کو فرداً فرداً صمیم قلب سے مبارکباد اور مستقبل کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔ رونالڈ ٹون نے مسرت و انبساط کی کیفیت میں تینوں صحافیوں کا باری باری شکر یہ ادا کیا۔

یاد رہے محترم رونالڈ ٹون Clingendael اکیڈمی کے بانی ڈائر یکٹر  اور بین الاقوامی شہرت کے حامل ہیں۔

Loading