Daily Roshni News

معروف مذہبی اسکالر سید علی جیلانی کی اخبار روشنی نیوز کے چیف ایڈیٹر جاوید عظیمی سے بذریعہ ٹیلی فون خصوصی گفتگوْ

معروف مذہبی اسکالر سید علی جیلانی کی اخبار روشنی نیوز کے

چیف ایڈیٹر جاوید عظیمی سے بذریعہ ٹیلی فون خصوصی گفتگو

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹر نیشنل ۔۔۔ خصوصی مندوب ) سوئیزرلینڈ کے قدیم رہائشی ، معروف مذہبی اسکالر اور اخبار روشنی نیوز انٹرنیشنل کے بیورو چیف سید علی جیلانی نے بذریعہ ٹیلی فون روشنی نیوز کے چیف ایڈیٹر محمد جاوید عظیمی سے خصوصی گفتگو کے دوران بتایا کہ آجکل فرانس میں عید میلاد النبیﷺ کی بابرکت تقریبات میں شرکت کرنے کے لئے پیرس میں موجود ہوں  انھوں نے مزید بتایا کہ فرانس کے مختلف شہروں میں عید میلاد النبی ﷺکی برکتوں سے معمور تقریبات انتہائی تزک و احتشام سےمنعقد کی جارہی ہیں، جن میں عشقان رسولﷺ کثیر تعداد میں شریک ہو رہے ہیں۔ گفتگو کو جاری رکھتے ہوئے “

سید علی جیلانی نے مزید بتایا کہ یہاں  میلاد النبیﷺ کی پروقار تقریب کے دوران پاکستان سے تشریف لائے ہوئے معروف نعت خواں شہباز قمر فریدی سے بھی ملاقات ہوئی۔

مدیر اعلیٰ جاوید عظیمی نے سید علی جیلانی کا بذریعہ فون رابطہ کرنے پر شکریہ ادا کیا اور بتایا کہ ہالینڈ بھر میں میلاد النبیﷺ کی خصوصی تقریبات کا تسلسل یکم ربیع الاول سے تاحال جاری ہے۔

گفتگو کے اختتام پر دونوں شخصیات نے ایک دوسرے کے لئے دعائیہ کلمات ادا کئے۔

Loading