امریکی وزیرجنگ کی نیتن یاہو سے خفیہ ملاقات،ایران کیخلاف دوبارہ بڑی فوجی کارروائی پر غور

امریکی وزیرجنگ کی نیتن یاہو سے خفیہ ملاقات،ایران کیخلاف دوبارہ بڑی فوجی کارروائی پر غور

انٹرنیشنل (ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل )امریکا اور اسرائیل کی ایران کےخلاف ایک اوربڑی فوجی کارروائی کی تیاریوں سے متعلق اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔

امریکی میڈیا کےمطابق امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگستھ نے اسرائیل کا غیر اعلانیہ دورہ کیا، جہاں انہوں نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سے خفیہ ملاقات کی,ملاقات میں ایران کے خلاف دوبارہ بڑی فوجی کارروائی کےامکانات پر غور کیا گیا،یہ ملاقات اسرائیل میں قائم ایک امریکی فوجی اڈے پر ہوئی،جہاں پیٹ ہیگستھ نےتعینات امریکی اہلکاروں سے بھی ملاقات کی۔

رپورٹس کےمطابق پینٹاگون اور اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر نے ملاقات سے متعلق تفصیلات بتانے سے گریز کیا ہے,تاہم ایران کے خلاف ممکنہ نئی فوجی کارروائی کے حوالے سے مزید تفصیلات سامنے نہیں آسکیں۔