معروف صحافی کرسٹین امان پور کا 43 سال بعد سی این این چھوڑنے کا اعلان

معروف عالمی صحافی اور نیوز اینکر کرسٹین امان پور نے 43 سال بعد امریکی نیوز نیٹ ورک سی این این سے علیحدگی کا اعلان کر دیا

صحافی کرسٹین امان پور نےاپنےصحافتی کیریئرکا آغازجونیئر اسسٹنٹ کےطور پرکیا اور اپنی محنت اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے باعث دنیا کی نمایاں ٹیلی ویژن صحافیوں میں شمار ہونے لگیں۔

انہوں نے کئی دہائیوں تک جنگ زدہ علاقوں اورعالمی تنازعات کی رپورٹنگ کی،پہلی خلیجی جنگ کی کوریج نے انہیں عالمی سطح پر شہرت دلائی،بوسنیا، روانڈا، افغانستان، یوکرین اور ایران سے متعلق تنازعات کی رپورٹنگ بھی ان کے نمایاں صحافتی کام میں شامل ہے۔

امان پور نے اپنے کیریئر کےدوران پاکستان سمیت دنیا کےکئی ممالک کے اہم سیاسی رہنماؤں اور عالمی شخصیات کے انٹرویوز بھی کیے،وہ سی این این کی چیف انٹرنیشنل اینکر کے طور پر خدمات انجام دیتی رہی ہیں۔

اعلان کے مطابق انکا روزانہ پروگرام 2026 کے اختتام پر بند ہو جائے گا، وہ مئی 2027 تک ہفتہ وار پروگرام پیش کریں گی اور جون 2027 میں سی این این سے باضابطہ طور پر رخصت ہو جائیں گی