سری لنکا نے انگلینڈ کا 430 رنز کاہدف عبور کر کے نئی تاریخ رقم کر دی ، بڑی کامیابی

سہ ملکی سیریز کے تیسرے میچ میں سری لنکا نے انگلینڈ کی جانب سے دیا گیا پہاڑ جیسا 430 رنز کا ہدف عبور کر کے نہ صرف کامیابی اپنے نام کی بلکہ ون ڈے کرکٹ کی تاریخ کا دوسرا بڑا ہدف حاصل کرنے کا ریکارڈ بھی بنا ڈالا ۔

تفصیلات کے مطابق سری لنکا نے انگلینڈ کی جانب سے دیا گیا 430 رنز کا ہدف 8 وکٹوں کے نقصان پر 49.5 اوورز میں عبور کیا جس میں پوون رتنا ئیکے نے 106 گیندوں پر 130 رنز بنا کر ٹیم کو مضبوط آغازپوزیشن فراہم کی جبکہ داسن شناکا کے 50 گیندوں پر 97 رنز نے میچ کا رخ تبدیل کیا ۔

اوپننگ پر آنے والے اوشکا فرنینڈو نے 83 گیندوں پر 97 رنز بنائے جبکہ جنتھ لیانگا نے 27 گیندوں پر 61 رنز بناتے ہوئے ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کروایا ۔

سری لنکا نے انگلینڈ کی جانب سے بنائے گئے پاکستان کی سرزمین پر سب سے بڑے سکور کا ریکارڈ بھی توڑ دیاہے ۔

اس  سے قبل 

راولپنڈی میں پاکستان کی میزبانی میں جاری ون ڈے ٹرائی سیریز کے تیسرے میچ میں انگلینڈ نے کپتان ہیری بروک کی شاندار ڈبل سنچری کی بدولت سری لنکا  کو جیت کیلئے 430 رنز کا ہدف دیدیا

 انگلینڈ نے مقررہ 50 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 429 فرنز بنائے جس میں ہیری بروک نے 116 رنز پر 202 رنز کی شاندار اننگز کھیلی ۔

انگلینڈ کا یہ اسکور پاکستان میں کسی بھی ٹیم کا ون ڈے کرکٹ میں سب سے بڑا مجموعہ ہے۔ اس سے قبل پاکستان نے 2015 میں زمبابوے کے خلاف 3 وکٹوں پر 375 رنز بنائے تھے۔

انگلینڈ کے اوپنرز ٹام بینٹن اور بین ڈکٹ نے 74 رنز کی شراکت قائم کی، تاہم دونوں کھلاڑی دونتھ ویلالاگے کا شکار بنے۔ ٹام بینٹن نے 51 جبکہ بین ڈکٹ نے 29 رنز بنائے۔

کپتان ہیری بروک اور جو روٹ نے تیسری وکٹ کے لیے 159 رنز جوڑ کر ٹیم کی پوزیشن مستحکم کی۔ جو روٹ 66 گیندوں پر 69 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

ہیری بروک نے جارحانہ بیٹنگ کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے 116 گیندوں پر 202 رنز کی اننگز کھیلی، جس میں 21 چوکے اور 10 چھکے شامل تھے۔

ول جیکس نے بھی شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 33 گیندوں پر ناقابلِ شکست 60 رنز بنائے۔ ہیری بروک اور ول جیکس نے پانچویں وکٹ کے لیے صرف 77 گیندوں پر 185 رنز کی شراکت قائم کی۔

سری لنکا کی جانب سے دونتھ ویلالاگے نے 2 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ اسیٹھا فرنینڈو اور جینتھ لیانگے نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔