میگارہ میں صحافیوں کے اعزاز میں فش پارٹی، اہم امور پر تبادلۂ خیال

میگارہ میں صحافیوں کے اعزاز میں فش پارٹی، اہم امور پر تبادلۂ خیال

ایتھنز یونان (ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔چوہدری انصر اقبال بسراء ) یونان کی معروف کاروباری شخصیات راب نواز اور مہندی خان کی جانب سے موسمِ سرما کی آمد کے موقع پر میگارہ میں معروف پاکستانی صحافیوں کے اعزاز میں فش پارٹی کا اہتمام کیا گیا، جس میں صحافتی، ادبی اور سماجی حلقوں کی اہم شخصیات نے شرکت کی۔

تقریب میں سینئر صحافی مرزا رفاقت حسین، مرزا جاوید اقبال، رزاق مغل، غلام خالق چیمہ، محمد یامین، پرویز احمد مغل، رئیس اعظم وڑائچ، ذیشان مرزا، معروف گلوکار و ڈائریکٹر ابراہیم فیض اور ادیب مرزا نعیم اسلم سمیت دیگر معزز شخصیات شریک ہوئیں۔

اس موقع پر موجودہ ملکی و بین الاقوامی حالات، صحافتی ذمہ داریوں اور یونان میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کو درپیش مختلف مسائل پر تفصیلی تبادلۂ خیال اور مشاورت کی گئی۔ شرکاء نے مثبت صحافت، باہمی تعاون اور صحافی برادری کے درمیان روابط کے فروغ کی اہمیت پر زور دیا۔

تقریب خوشگوار اور دوستانہ ماحول میں منعقد ہوئی، جہاں شرکاء نے میزبانوں کی محبت اور بہترین مہمان نوازی کو سراہا۔

آخر میں میزبان راب نواز نے تمام معزز مہمانوں کی شرکت پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ایسے اجتماعات باہمی روابط، اخوت اور بھائی چارے کے فروغ کا بہترین ذریعہ ہیں۔