لیبیا میں مبینہ یوکرینی ڈرون حملے سے روس کا جدید جنگی بحری جہاز ڈوب گیا

لیبیا میں مبینہ یوکرینی ڈرون حملے سے روس کا جدید جنگی بحری جہاز ڈوب گیا

انٹرنیشنل (ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل )لیبیا میں مبینہ یوکرینی ڈرون حملے سے روس کا جدید جنگی بحری جہاز ڈوب گیا۔

بن غازی کی بندرگاہ پر روسی بحریہ کےجنگی جہاز مرکری کو نشانہ بنایا گیا،دوسمندری ڈرونز روسی جنگی جہاز سے ٹکرائے جس کے بعد جہاز میں شدید آگ بھڑک اٹھی۔۔

ایک ہزار آٹھ سو ٹن وزنی جنگی جہاز جدید ترین بحری ٹیکنالوجی سے لیس تھا،روسی جنگی جہاز ایندھن حاصل کرنےکیلئے بن غازی کی بندرگاہ پرلنگر انداز تھا،حملے میں عملے کے دس ارکانزخمی ہوئے جو لیبیا کے اسپتال میں زیر علاج ہیں۔