جاوید عظیمی کا آسٹریا کی معروف شخصیت میاں خلیل احمد سے
ان کے برادر نسبتی محمد صدیق کے انتقال پر اظہارتعزیت اور
مرحوم کی بخشش اور معفرت کے لئے اللہ کے حضور خصوصی مناجات۔
(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل۔۔۔نمائندہ خصوصی) آسٹریا کی معروف شخصیت سابق صدر پی ٹی آئی آسٹریا میاں خلیل احمد کے برادر نسبتی محمد صدیق علالت کے بعد پاکستان کے شہر سیالکوٹ میں رحلت فرما گئے۔ آن لائن اردو اخبار ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل کے مدیر اعلیٰ اور نگرا ن مراقبہ ہال ہالینڈ حاجی محمد جاوید عظیمی نے بذریعہ ٹیلی فون میاں خلیل احمد سے رابطہ کرکے ان کے بردار نسبتی محمد صدیق مرحوم کی وفات پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ اپنے فضل و کرم اور اپنے رسول محتشم ﷺ کے صدقے سے مرحوم کی آگے کی منازل کو آسان بنا کر اپنی جوار رحمت میں اعلیٰ مقام، آپ کو اور مرحوم کےلواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائیں۔ آمین ثمہ آمین۔