استنبول ترکیے میں سالانہ سائنس، ثقافت اور فنون لطیفہ پر مبنی تعلیمی میلہ
استنبول، ترکیے(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔نامہ نگار خصوصی سید رضوان حیدر بخاری)تعلیمی سال کے اختتام پر استنبول میں محکمہ تعلیم کی جانب سے علم، تخلیق اور جدت کا جشن مناتے ہوئے سالانہ روایتی سائنس، ثقافت، فن اور کھیلوں کےمیلے/فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا، جس میں استنبول بھر کے مختلف سکولوں سے منتخب کردہ طلباء و طالبات نے اپنے اپنے تخلیق کردہ فن پاروں کے ساتھ بھرپور شرکت کی اور مختلف شعبوں میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔
ہر سال منعقد ہونے والا یہ فیسٹیول نوجوان ذہنوں کو ایک ایسا پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے جہاں نوجوان طلباء و طالبات نہ صرف اپنی سائنسی تحقیق اور ایجادات پیش کرتے ہیں بلکہ فنونِ لطیفہ اور کھیلوں میں بھی اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہیں ۔
اس فیسٹیول میں شامل ٹیکنالوجی، ماحولیات، ثقافت اور کھیلوں پر مبنی دلچسپ منصوبے نہ صرف تخلیقی سوچ کو ابھارنے کا ذریعہ بنتے ہیں بلکہ طلباء میں ٹیم ورک اور سائنسی تجسس کو بھی فروغ دیتے ہیں ۔
طلباء و طالبات نے جن شعبوں میں اپنی صلاحیتیں دکھائیں ان میں سائنس اور ٹیکنالوجی، ماحولیات، خطاطی، بیکنگ اور موسیقی شامل تھے۔
“ایسے پروگرام طلباء کی صلاحیتوں کو نکھارنے، ان کے اعتماد کو بڑھانے اور تعلیمی سال کے اختتام پر مثبت یادیں بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔