Daily Roshni News

یوم اقبال تقریب، زیر اہتمام بزم ادب نیدرلینڈز 22 نومبر 2026دی ہیگ میں ہوگی۔

یوم اقبال تقریب، زیر اہتمام بزم ادب نیدرلینڈز 22 نومبر 2026

 دی ہیگ میں ہوگی، عظیمی ہاوس میں منعقدہ مشاورتی اجلاس

میں فیصلہ ، دیگر انتظامی امور پر بھی  مشاورت کی گئی ۔

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹر نیشنل۔۔۔ خصوصی مندوب ) پاکستان کی ریاست کو معرض وجود میں لانے کے لئے تصور پاکستان پیش کرنے والے شاعر مشرق حضرت علامہ ڈاکٹر محمد اقبال کے یوم ولادت کے پر مسرت موقعہ پر پاکستان سمیت دنیا بھر میں محب وطن پاکستانی انہیں خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے تقریبات کا انعقادکرتے ہیں۔ گزشتہ دنوں بروز جمعتہ المبارک 18 ستمبر معروف علمی ، ادبی تنظیم بزم ادب نیدرلینڈز کے سربراہ محمد جاوید عظیمی کی زیر صدارت  عظیمی ہاوس دی ہیگ میں مشاورتی اجلاس منعقد کیا گیا۔

جس میں تنظیم کے معزز اراکین میاں عاصم محمود ، چوہدی محمد الیاس، چوہدری اکرام الحق، راجہ سجاد حیدر ، میاں آفتاب، میاں عمران ، جاوید بٹ ،پیارا ، چوہدری محمد اقبال ، راجہ فاروق حیدر، چوہدری محمد اصغر، چاند ملک اور چوہدری بنارس علی نے شرکت کر کےباہمی مشاورت سے فیصلہ کیا کہ یوم اقبال کی تقریب بروز اتوار 22 نومبر 2026 دن دو بجے پاکستان اسلامک اینڈ کلچرل سینٹر دی ہیگ میں منعقد کی جائے گی، جبکہ تقریب کے انتظامی پہلوؤں پر تفصیلی تبادلہ  خیال بھی کیا گیا اور تقریب کو مزید خوب سے خوب تر منظم اور دلکش بنانے کے لئے اراکین کی ذمہ داریاں لگائی گئیں۔ جاوید عظیمی نے اجلاس کے دوران مختلف ممالک سے شعرائے کرام اور  علمی شخصیات  سے کئے جانے والے رابطوں اور ان کی آمد

کے سلسلے میں شرکائے اجلاس کو آگاہی فراہم کی اجلاس کے اختتام پر جاوید عظیمی نے ذکر جہر اور مرتبہ احسان کا مراقبہ بھی  کروایا ۔جبکہ چوہدری محمد اصغر نے اجتماعی دعا میں ۔ اجلاس میں کئے جانے والے فیصلوں ، دی گئیں ذمہ داریوں پر اراکین کے عمل پیرا ہونے میزبان اول کی صحت و تندرستی اور درازی عمر  ٹیم کے معزز اراکین میں باہمی اتفاق یکجتی ، عزت و احترام کے جذبوں کے ساتھ ذمہ داریاں نبھانے کے لئے بارگاہ الہی میں خصوصی مناجات پیش کیں۔ قبل ازیں مذکورہ تنظیم کے سربراہ محمد جاوید عظیمی نے شرکا کے اعزاز میں پر تکلف عشائیہ دیا۔ جس سے شرکا ء اجلاس خوب لطف اندوز ہوئے۔

Loading