ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل )کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ اگر ہیرا اتنا قیمتی ہے تو پورا سیارہ ہیرے کا ہو تو اس کی کیا قیمت ہوگی؟اب سوچنا بند کریں کیونکہ ایسا سیارہ واقعی موجود ہے!
جی ہاں، کائنات میں ایک جگہ ہے جہاں پوری کی پوری دنیا ہیرے (Diamond) سے بنی ہے۔
اس کا نام ہے 55 Cancri e اور یہ زمین سے صرف 40 نوری سال دور ہے!
سائنسدانوں نے اس سیارے کا مطالعہ اس وقت کیا جب وہ اپنے ستارے کے سامنے سے گزر رہا تھا۔
انہوں نے اس کی کثافت، ساخت اور درجہ حرارت کا تجزیہ کیا اور حیران رہ گئے!
یہ سیارہ کاربن سے بنا ہے، اور وہاں کا دباؤ اور حرارت اتنی زیادہ ہے کہ کاربن نے ہیرے (Diamond) کی شکل اختیار کر لی ہے۔
💎 کتنا بڑا ہے یہ ہیرا؟
-
اس کا قطر زمین سے دوگنا ہے۔
-
اس کا کمیت (Mass) زمین سے 8 گنا زیادہ ہے۔
-
اندازہ ہے کہ اس سیارے کا ایک تہائی حصہ خالص ہیرا ہے یعنی یہ تقریباً ایک کوانٹل (Quintillion) کیرٹ کا ہیرا ہے!
(اگر آپ سوچ رہے ہیں زمین پر موجود تمام ہیروں کی مقدار اس کے سامنے بالکل معمولی ہے!)
🌡️ وہاں جانا ممکن ہے نہیں، بلکہ ناممکن!
کیونکہ وہاں کا درجہ حرارت 2,000 °C سے زیادہ ہے (اتنا گرم کہ لوہا پگھل جائے)۔
اور یہ سیارہ اپنے ستارے کے اتنا قریب ہے کہ ایک سال وہاں صرف 18 گھنٹے میں مکمل ہو جاتا ہے۔
یعنی وہاں ایک دن بھی نہیں، ایک سال بھی 18 گھنٹے کا ہے!
🌌 حیران کن حقیقت یہ کہ
یہ سیارہ ایک چٹانی (Rocky) سیارہ ہے، مگر اس کی چٹانیں ہیرے کی ہیں۔
اور سب سے دلچسپ بات، یہ سیارہ اپنے ستارے کے اتنے قریب ہے کہ اس کی سطح پر شاید لاوا نہیں، پگھلا ہوا ہیرا بہتا ہوگا!
کیا آپ کو یقین ہے کہ ایسا سیارہ ہو سکتا ہے؟ یا یہ کوئی سائنس فکشن لگتا ہے؟
Credit: Cosmic Curiosities and Mubeen Ahmad
#DiamondPlanet #55CancriE #SpaceFacts #CosmicWonders #DiamondInSpace
![]()

